HAR KHABAR

شہبازشریف کی قیادت میں ریلی ائیرپورٹ روانہ، سیکیورٹی سخت، موبائل سروس معطل

لاہور( رفعت سلیم) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کے لیے شہبازشریف کی ریلی سمیت دیگر قافلے ائیرپورٹ روانہ ہوگئے جب کہ اس موقع پر شہر میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور جگہ جگہ سڑکیں بند ہیں۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے بعد آج شام لاہور آمد متوقع ہے اور لاہور سمیت دیگر شہروں سے ان کے استقبال کے لیے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں۔شہبازشریف کی قیادت میں ریلی لوہاری گیٹ سے ائیرپورٹ روانہ ہوگئی، مسلم لیگ (ن) کے صدر اپنی گاڑی میں سوار ہیں جب کہ ریلی میں 2 کنٹینر شہبازشریف کی گاڑی سے آگے چل رہے ہیں۔کنٹینر پر پرویز رشید، مریم اورنگ زیب، بلال یاسین اور طلال چوہدری سوار ہیں جب کہ اسپیکر پنجاب رانا محمد اقبال  اور انتخابی امیدوار بھی ریلی میں شریک ہیں
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget