HAR KHABAR

تمام جمہوری جماعتوں سے نئے میثاق جمہوریت پر بات کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد( رفعت سلیم) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تمام جمہوری جماعتوں سے نئے میثاق جمہوریت پر بات کیلئے تیار ہیں۔پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن اور نیئر بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ ماضی کا ہمارا تجربہ مثبت نہیں رہا لیکن میثاق جمہوریت کی نئی قسم پر بات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ ہم بنیادی حقوق پر سمجھوتا کسی صورت نہیں کریں گے، میاں نواز شریف کو جیل میں بنیادی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مخالفین پر تنقید انتخابی سیاست کا حصہ ہے لیکن گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست کو لائیں گے تو نوجوان سمجھیں گے کہ اسی طرح کرنا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان اور شہبازشریف نے گالم گلوچ کو متعارف کرایا، سیاسی مخالفین پرتنقید ضرورکریں لیکن ایشوز پر مخالفت کریں، رہنما اس طرح کی سیاست کریں گے تو نوجوان نسل کو کیا پیغام دیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم بے نظیر بھٹو کی وراثت کے مطابق احترام کی سیاست متعارف کرا رہے ہیں۔ مجھ سے پوچھا گیا کہ وزیراعظم کا امیدوار کون ہوگا اور میں نے تجربے کی بنیاد پر کہا کہ زرداری صاحب مخلوط حکومت میں وزیراعظم ہوں گےبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو استحکام فراہم کرسکتی ہے، ہم نے ہر دور میں اداروں، معیشت، جمہوریت اور سیاست کو مستحکم کیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جو اتفاق رائے یا پلان تشکیل دیتے ہیں اس پر عمل کرنا ہوگا، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے لیے کاغذی پلان کی بجائے عملی پلان اپنانا ہوگا۔


Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget