لاہور (رپورٹ ۔منور بھٹی )صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ نئے ڈیمز کی تعمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ۔چیف جسٹس پاکستان نے بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے جو فنڈ قائم کیا ہے اس میں پاکستان کی محب وطن تاجر برادری بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔یہ پاکستان کی بقاءکا معاملہ ہے اور انجمن تاجران کا وفد فنڈ ریزنگ کے لیے پورے پاکستان کا دورہ کرے گا اور بزنس کمیونٹی ڈیمز کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالے گی۔خالد پرویز نے کہا کہ انجمن تاجران ایک عرصہ سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے آواز اٹھاتی آ رہی ہے کہ پانی کی کمی پاکستان کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔آج جو کالا باغ ڈیم پر راضی نہیں ہیں کل خود یہی لوگ یہ ڈیم بنانے کا مطالبہ کریں گے لیکن اس عرصہ میں بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کی پانی سٹور کرنے کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور زراعت اور دیگر امور کے لیے پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
Post a Comment