لاہور (رپورٹ : منور بھٹی ) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کچرے سے بجلی تیار کرنے کا منصوبہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی تاجر برادری جگہ جکہ کوڑے کے ڈھیروں سے پھیلنے والی آلودگی سے نجات حاصل کر سکیں گے اسکے ساتھ ساتھ بجلی کا حصول بھی ممکن ہو گا۔نیپرا نے اےک چنےی کمپنی کو کچرے سے بجلی بنانے کا لائسنں دےا ہے۔ےہ پلانٹ لاہور مےں لگاےا جائےگا اس منصوبے پر عملدرآمد کے بعد روزانہ دو ہزار مےٹرک ٹن کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگاےا جائےگا۔جبکہ 40 مےگاواٹ بجلی بھی پےدا ہوا کرے گی۔اس پلانٹ مےں جدےدترین ٹےکےنالوجی استعمال کی جائے گئی۔نےپرا نے چینی کمپنی سے کچرے سے بجلی تےار کرنے واے پاور پلانٹ کے لئے 25سال تک دس سےنٹ کلوواٹ اپ فرنٹ ٹےرف طے کیا ہے۔ےہ منصوبہ اس اس لحاظ سے نہاےت مفےد ثابت ہو گا کی لاہور مےں ہزاروں مےٹرک ٹن کچرا روزانہ خودبخود ٹھکانے لگاےا جائے گا۔اور ملکی ضرورت کے لےے توانائی کے حصول کا کام ہوا کرے گا۔گزشتہ تےن سے چاردہائےوں کے دوران حکومت کی طرف سے لاہورمےں کوڑاکرکٹ تلف کرنے کے لئے کئی منصوبوں پر غورکےا جا چکا ہے۔لےکن کوئی منصوبہ بھی اپنی مکمل فادےت اور تکمیل کے حوالے سے قابل قبول نہیں ہو سکا۔ چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی کے ہمراہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بعض تجارتی شاہراہوں اور پلک مقامات پر کوڑے کے ڈھیر لگ جاتے ہیں اور تعفن کی وجہ سے فضا آلودہ رہتی ہے جس سے آمدورفت میں مشکلات آتی ہیں۔ کوڑے سے بجلی بننے سے اہم مقامات سمیت مخصوص پوائنٹ سے کوڑا اٹھانے کا کام بہتر اور مستقل ہو جائے گا اور بجلی بھی تیار ہوتی رہے گی۔
Post a Comment