لاہور( رپورٹ ۔ منور بھٹی) پاکستان انڈسٹریل اینڈٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پےاف) اور مال روڈ کی تاجر برادری نے تین جولائی کو لاہور میں ہونیوالی شدید بارشوں کے نتیجے میں مال روڈ پر جی پی او کے سامنے پڑنے والے20 فٹ گہرے اور200 فٹ چوڑے شگاف کو پر کرنے اور ٹریفک کی روانی اور بہاﺅ کو چالو کرنے پر نگران صوبائی حکومت کے وزرا منسٹر آف ہاﺅسنگ اینڈ پلاننگ سعید اللہ بابر اور منسٹر آف لیبر ٹرانسپورٹ اینڈ لائیو سٹاک میاں نعمان کبیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پیاف کے قائم مقام چیئرمین شاہزیب اکرم سیئنر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور پیاف کے سابقہ صدور میاں شفقت علی ، محمد علی میاں، سہیل لاشار ی، میاں ابو ذر شاد، ملک طاہر جاوید و دیگرنے نگران صوبائی وزرا کو مبارباد دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے بزنس کمیونٹی کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیااور اہم تجارتی شاہراہ کو کلیئر کروانے میں دن رات ایک کر دیا۔انھوں نے کہا کہ مال روڈ جو شہر کی شہر کی اہم تجارتی شاہراہ ہے اور یہاں روزانہ کروڑوں کا کاروبار ہوتا ہے اور ٹیکسیشن کی مد میں حکومت کا ریونیو جنریٹ ہوتا ہے، پاف کے قائدین اورمال روڈ کی تاجر برادری نے وزرا کے بر وقت ایکشن لینے ور اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کو سراہا۔
Post a Comment