لاہور (رپورٹ ۔منور بھٹی ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کمیٹی برائے سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رحمت اللہ جاوید نے کہا کہ یو ایس ایڈ نے پاکستان کی چھوٹی صنعتوں کو ترقی دےنے اور نوجوانوں کے لئے ایک عمدہ پروگرام وضع کیا ہے۔یو ایس ایڈ یہ مالی امداد از خود مہیا کریگا۔جس کے لئے ایک سادہ فارم موجود ہے اور اس سلسلے میں لاہور چیمبر سے بھی معاونت حاصل کی جا سکتی ہے۔رحمت اللہ جاوید چیئرمین ایس ایم ای نے مزید کہا کہ اس پروگرام سے فائدہ اٹھا کرہر کوئی ایک نئے کاروبار کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔یو ایس ایڈنا صرف پاکستان کی چھوٹی صنعتوں کے لئے فنڈز مختص کر رہا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ گھریلو خواتین کو بھی اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے مالی معاونت فراہم کرئے گا۔یو ایس ایڈ کی طرف سے چھوٹی انڈسٹری اور خواتین کے لئے فنڈز مختص کرنا خوش آئند ہے۔
۔
Post a Comment