HAR KHABAR

ہماری جماعت سماعت چند دیگر جماعتوں کو الیکشن سے روکا جارہا ہے , بلاول بھٹو زرداری

مالاکنڈ( رفعت سلیم) پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انتخابات کے لیے سازگار ماحول نہیں مل رہا، ہماری جماعت سماعت چند دیگر جماعتوں کو الیکشن سے روکا جارہا ہے۔مالاکنڈ میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اور کارکن مشکلات کے باوجود کام کر رہے ہیں، ہمارے خلاف جب ہتھکنڈے استعمال ہوتے ہیں تو اتنے ہی زیادہ ہمارے کارکن جوش میں آتے ہیں۔ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع نہیں دیے جارہے، پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگایا جانا ناقابل قبول ہے، ہمیں تنگ کیا جاتا ہے اور ہم اس مسئلے کو الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھائیں گے۔ بروقت اور شفاف انتخابات ہمارا حق ہے، ہمیں جتنا تنگ کیا جاتا ہے ہمارے ووٹرز کا جذبہ اتنا ہی بڑھ جاتا ہے، اگر کمزور پارلیمنٹ بنتی ہے تو عوام کے مسائل کے حل میں مشکلات ہوں گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے، ادارے اپنے آئینی دائرے میں رہیں تاکہ عوامی مسائل حل ہوں اور عوام کے مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہییں۔ متنازع الیکشن سے متنازع پارلیمنٹ وجود میں آئے گی، کٹھ پتلی اور کمزور حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی، اقتدار میں آکر نیشنل ایکشن پلان کو وسیع کریں گے۔   سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں سمجھ سے بالاتر ہیں، عوام کے حقیقی نمائندے ہی مسائل حل کرسکتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آپ وزیراعظم بنتے ہیں تو صرف اپنی جماعت کے نہیں سب کے وزیراعظم ہوتے ہیں، سیاسی کارکنوں کو زندہ لاشیں اور گدھا کہنا عوام کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان دونوں جماعت کے ساتھ نظریاتی ایشوز ہیں۔
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget