HAR KHABAR

اڈیالہ جیل بڑے بڑے مگر مچھوں کا انتظار کر رہی ہے، عمران خان


کرک (رفعت سلیم ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل بڑے بڑے مگر مچھوں کا انتظار کر رہی ہے۔کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا مقابلہ نواز شریف اور ان کے پیچھے کھڑی بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ سے ہے، یہ لوگ 300 ارب روپے چوری کر کے یہ لوگ مظلوم بنے ہوئے ہیں۔ لگتا ہے خواب میں بھی شہباز شریف کو میں نظر آتا ہوں۔عمران خان کا مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو پکارتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا مقابلہ تم جیسے مافیا کے ساتھ ہےان کا کہنا تھا کہ میرا مقابلہ نواز شریف کے پیچھے کھڑی انٹرنیشنل اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ہے۔ بلاول بھٹو کہتا ہے کہ نیا معاہدہ عمرانی ہونا چاہیے، عمرانی معاہدہ کے نام سے نیا گیم کھیلا جا رہا ہے اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت میثاق جمہوریت کا ہی تحفہ ہے ضلع بھر میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کرائیں گے، ناظم کے براہ راست انتخابات کرائیں گے اور بلدیاتی نظام کے تحت عوام کو سہولیات دیں گے۔  لندن کا میئر بھی براہ راست منتخب ہوتا ہے، رکن صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کا کام ترقیاتی کام نہیں ہوتا بلکہ ان کا کام قانون سازی کرنا ہوتا ہے۔ رکن اسمبلی کا کام قانون سازی ہوتا ہے اور کرپشن ہوتی ہی اس وقت ہے جب ترقیاتی فنڈ اراکین اسمبلی کو ملتا ہے، جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا ہوتا ہے وہ لوگوں کی جیبوں میں چلا جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے نیب کو مضبوط کریں گے اور نیب کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget