HAR KHABAR

بلاول بھٹو کو الیکشن ضابطہ کی خلاف ورزی پر نوٹس آگیا

کراچی(نیوز 6 رپورٹ) لیاری ریلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملے اور الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر ملیر کی زیر صدارت قومی اور صوبائی اسمبلی امیدواروں کا اجلاس ہوا، جہاں ریٹرننگ ا?فیسرز اور ریٹرننگ افسران بھی شریک ہوئے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے کہا لیاری میں بغیر اجازت ریلی نکالنے پر امیدوار کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ادھر بلاول بھٹو کو شوکاز جاری ہونے پر پی پی کراچی ڈویڑن کے صدر سعید غنی نے وضاحت کی کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کوئی ریلی نہیں نکالی، بلاول نے این اے 246 کا دورہ کیا تھا، امیدوار کو اپنے حلقے میں جانے کیلئے کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا دورے کا ڈی ا?ئی جی اور ڈی سی ساوتھ کو ا?گاہ بھی کر دیا گیا تھا۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget