اسلام آباد( رفعت سلیم) اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ روشنائی ختم ہونے کی شکایات آئی تھیں لیکن ان کا تدارک کر دیا گیا ہے۔بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ پوسٹل بیلٹ کے غلط استعمال کو روکنے کیلیے خاص طریقہ وضع کیا گیا ہے، پوسٹل بیلٹ کا سرپرائز آڈٹ کرے گا اور چیک کیا جائے گا پوسٹل بیلٹ کی ترسیل درست اور گنتی قانون کے مطابق ہوئی یا نہیں؟ کہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا رہے ہیں جو 25 جولائی کو فعال ہوں گے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے خط لکھا تھا کہ کچھ امیدواروں کے نام اقوام متحدہ کی فہرست میں ہیں، اُن امیدواروں کو نوٹس جاری کیا جا چکا ہے وہ پرسوں الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے مجوعی طور پر ساڑھے 8 لاکھ اہلکار و افسران سیکیورٹی کے فرائض انجاد دیں گے جن میں ساڑھے 4 لاکھ پولیس اہلکار اور ساڑھے 3 لاکھ فوج کے جوان و افسران شامل ہوں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ الیکشن والے روز ووٹ ڈالنے آئیں کیونکہ الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔ الیکشن رولز الیکشن کمیشن نے بنائے ہیں اور جہاں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل نہیں ہوتا وہاں ایکشن لیتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز کے سروے کرائے ہیں، 2013 کے مقابلے میں پولنگ اسٹیشنز میں مجموعی طور پر بہتری نظر آئے گی اور ٹرن آؤٹ پہلے سے زیادہ بہتر ہو گا۔ الیکشن کی تیاریاں درست سمت میں جاری ہیں اور بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور ترسیل کا کام مکمل ہو چکا ہے اور چاروں نگراں صوبائی وزرائے اعلیٰ سے رابطے میں ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پر فائرنگ کے واقعے کا فوری نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے آئی جی سے جواب بھی طلب کیا ہے۔ کسی پارٹی کی سیاسی مہم نہيں روکی گئی اور الیکشن مہم سے متعلق شکایات پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو 2 خط لکھے ہيں۔ ہمارے اوپر کسی ادارے کا دباؤ نہیں ہے، نگران حکومت، فوج اور دیگر تمام ادارے ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
Post a Comment