لاہور(رپورٹ ۔ منور بھٹی) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام صوبہ میں9صنعتی زونز کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 9صنعتی زونز کا قیام صوبہ کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر لے جائے گا۔ان اقتصادی زونز سے پیداواری صلاحیت اور برآمدی بنیاد میں اضافہ ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ ان صنعتی زونز میں950صنعتی ادار وں کی پیداوار شروع اور 353صنعتوں کا تعمیراتی کام اس بات کی نشاندہی ہے کہ پنجاب تیزی سے صنعتی انقلاب کی جانب گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ لاہور کے صنعتکاروں و تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔خادم حسین نے کہا کہ ان اقتصادی زونز میں نئی صنعتوں کے قیام سے معاشی و تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گے اور ان زونز میں نئی انڈسٹریز کے قیام سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میںاقتصادی زونز صنعتی شعبہ کی ترقی کیلئے بڑی اہمیت کے حامل ہوں گے۔اقتصادی زونز نے مختلف ممالک میں صنعتی ترقی میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے ۔ پنجاب میں9صنعتی زونز کے قیام سے روزگار ک8لاکھ 40ہزار براہ راست مواقع جبکہ 16لاکھ 80ہزار بالواسطہ روز گار کے مواقع دستیاب ہونے سے صوبہ سے بے روزگاری کے مسئلہ کے حل میں مدد ملے گی اور پڑھے لکھے لاکھوں نوجوانوں کو بہتر روزگار بھی دستیاب ہوگا۔پنجاب میں قائم صنعتی زونز میں50ارب کی مقامی جبکہ ایک ارب سے زائد غیرملکی سرمایہ کاری سے ملکی برآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارہ میں کمی اورزرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے ،جس سے پنجاب خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا
Post a Comment