لاہور(رپورٹ ۔منور بھٹی )تحریک جوانان پاکستان پنجاب کے آرگنائزرعابد زید نے کہا کہ پاک فوج کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ یہ قوم آپکے ساتھ ہے۔ہم ہر حال میں آپکے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں نواز شریف کی واپسی کے لیے کچھ دن پہلے امریکی وزیر خارجہ یہ یقین دہانی کرنے آئی تھی کہ نواز شریف جب پاکستان آئے تو فورا گرفتار نہ کیا جائے۔
نواز شریف کا کارکنوں کو احتجاج کرنے دیا جائے ،میڈیا کوریج اور سول سوسائٹی کا ساتھ بھی مہیا کیا جائے اور یہ بھی ممکن ہے کہ اسلام آبا د ایرپورٹ پر اترنے کی صورت میں بائے روڈ ریلی کی صورت میں جانے دیا جائے۔ملک دشمن قوتوں کی طرف سے گرین سگنل ملنے کی وجہ سے نواز شریف نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان پہنچ کر نواز شریف اپنے کارکنوں کے ساتھ مل کر ملک دشمن قوتوں کے ایما پر پاکستان کے حالات خراب اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دیں گے
Post a Comment