HAR KHABAR

ہارون بلور کے صاحبزادے کی شہادت کی تردید سامنے آ گئی۔


پشاور ( رفعت سلیم )ہارون بلور کے صاحبزادے کی شہادت کی تردید سامنے آ گئی۔ دانیال بلور دھماکے سے پہلے جائے وقوعہ سے باہر آچکے تھے ،وہ اس دھماکے میں  زخمی  ہوئے ہیں تاہم انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔تفصیلات کے مطابق  پولیس  کے مطابق  خودکش حملہ   پشاور  کے علاقے یکہ توت میں اس وقت ہوا جب ہارون بلور کارنر میٹنگ میں داخل ہوئے اور اسٹیج کی طرف جارہے تھے کہ  خودکش حملہ  آور نے انہیں نشانہ بنایا۔دھماکہ اسٹیج کے قریب ہوا اور دھماکے میں سیاسی قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔دھماکے سے قریبی املاک کو شدید  نقصان  پہنچا جبکہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 15افراد  شہید  جبکہ متعددافراد  زخمی  ہو چکے ہیں۔اس دھماکے میں  بشیر بلور  کے صاحبزادے ہارون بلور بھی  شہید  ہوچکے ہیں جبکہ 30سے زائد لوگ  زخمی  ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی  پولیس  اور متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔اس دھماکے کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ وہ خودکش دھماکہ تھا اور اس دھماکے میں 8 سے 10کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔اس دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں کے حوالےسے بھی متضاد خبریں آ رہی ہیں۔ریسکیو ذرائع اب تک 15لاشوں کو موقع سے لےجانے کی تصدیق کردی ہے۔اس حوالے سے خبر یہ بھی تھی کہ ہارون بلور کے صاحبزادے دانیال بلور بھی  شہید  ہوچکے ہیں تاہم اب تازہ ترین خبر کے مطابق انکی شہادت کی تردید کر دی گئی ہے۔کہا گیا ہے کہ وہ دھماکے سے پہلے جائے وقوعہ سے باہر آچکے تھے ۔وہ اس دھماکے میں  زخمی  ہوئے ہیں تاہم انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget