HAR KHABAR

مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گرفتاری کیلئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کر دیا


لاهور ( رفعت سلیم ) مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گرفتاری کیلئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  ن لیگ  کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے اور سزا یافتہ سابق  وزیراعظم   نواز شریف  اور ان کی صاحبزادی  مریم نواز  کی 13 جولائی کو وطن واپسی پر استقبال اور  احتجاج  کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جا رہی ہیں۔تاہم دوسری جانب  نگران حکومت  نے  نواز شریف  اور  مریم نواز  کی وطن واپسی کے موقع پر کسی بھی قسم کے  احتجاج  یا ہنگامہ آرائی کی صورتحال سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی مقصد کیلئے  لاہور  میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا عمل شروع کرتے ہوئے تمام  پولیس  اہلکاروں کی تعطیلات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جبکہ 13 جولائی کو راستوں کی بندش کیلئے کنٹینرز بھی اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔دوسری جانب  نگران حکومت  کے حکم پر اب  پنجاب   پولیس  نے  لاہور  میں  ن لیگ  کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کی شب کو  لاہور  کی مختلف یونین کونسلز کے چئیرمینز جن کا تعلق  ن لیگ  سے ہے، انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ  ن لیگ  کے درجنوں کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کل کے روز میں  ن لیگ  کے کئی رہنماوں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔ جبکہ دوسری جانب  نواز شریف  اور  مریم نواز  کو  ائیرپورٹ  اترتے ہی گرفتار کرنے کی تیاریاں dبھی مکمل کر لی گئی ہیں۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget