HAR KHABAR

اسرائیل نے سرحد پار شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا


دمشق( رفعت سلیم) اسرائیل نے سرحد پار شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فوجی پوسٹوں کو نقصان پہنچا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق اسرائیل نے گولن کی پہاڑیوں کی دوسری طرف شامی حدود میں فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جب کہ اس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔شام کی سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنوبی صوبہ قونترا میں گولن کی پہاڑیوں کے قریب میزائلوں سے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا     اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل کی حدود میں آنے والے ڈرون کو گرانے اور پھر مزاحمت کے بعد شامی فوج کی تین پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی ڈیفنس فورس نے اپنے بیان میں کہا کہ شام اپنی حدود سے سرحد پار کارروائیاں روکنے کا ذمہ دار ہے اگر سرحد پار سے کارروائیاں ہوئیں تو مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget