HAR KHABAR

صنعتی شعبہ کو ریلیف دینے کے لئے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے: پیاف


لاہور ( رپورٹ ۔ منور بھٹی) پاکستان انڈسٹرےل اےنڈ ٹرےڈرز اےسو سی اےشنز فرنٹ(پےاف) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ1.22 روپے تک مہنگا کرنے کے فیصلے کو انڈسٹری کے لئے تباہ کن قرار دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کے نرخ بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔ حکومت پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں پر وصول کیے جانیوالے ٹیکسز کی شرح میں کمی لائے تاکہ ان اشیا کی قیمتیں کم ہو سکیں۔ صنعت و تجارت کو ریلیف دینے کی بجائے بوجھ پر بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے پٹرولیم اور اب بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے ہر شعبے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور عوام ایک دم بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہیں۔صنعتی شعبہ کو ریلیف دینے کے لئے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائےقائم مقام چیئرمین پیاف خواجہ شاہزیب اکرم نے سیئنر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی کے ہمراہ نیپرا کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی خبروں پر تشولش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی و کمرشل مقاصد کے لئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پیداواری لاگت میں مزید اضافے کا باعث بنے گا اور اس کا بالواسطہ اثر عوام پر پڑے گا کیونکہ انڈسٹریز کی پیداواری لاگت جو پہلے ہی خطے میں دیگر ممالک کی نسبت زیادہ ہے اسمیں مزیداضافہ ہو جائے گاجبکہ انڈسٹری اس کی متحمل نہےں ہوسکتی۔ مہنگی بجلی و گیس کے باعث ملکی صنعتیں پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں اور اشیاءکی پیداواری لاگت میں اضافہ سے ملکی برآمدات میں مسلسل کمی کا سامنا ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی کمی واقع ہورہی ہے پیاف کے سےنئر وائس چےئرمےن تنوےر احمد صوفی نے کہا کہ پاکستان مےں پےداوری لاگت اپنے ہمساےہ ممالک( انڈےا، تھائی لےند ،چےن، بنگلہ دےش وغےرہ ) کے مقابلے مےں پہلے ہی بہت زےادہ ہے۔ بجلی کی قیمت مےںحالیہ اضافہ سے پاکستان مقابلے کی دوڑسے باہر ہو سکتا ہے اور اپنے مقامی و بین الاقو امی آرڈرز بھی سے محرم ہوجائے گا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی مارکیٹ میں ان ممالک سے اپنی مصنوعات کا مقابلہ نہیں کرپا رہا اسی لیے ملکی برآمدات کمی کا شکار ہیں ۔ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں بلکہ کمی کی جائے تاکہ تجارتی خسارہ کم ہوسکے ۔پےاف کے لیڈران نے حکومت سے اےپل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے ماہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری واپس لی جائے

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget