HAR KHABAR

چمن اے این پی امیدوار کے مہمان خانے پر فائرنگ، پارٹی نائب صدر داؤد اچکزئی زخمی


چمن ( رفعت سلیم )صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کے امیدوار  اور سابق صوبائی وزیر انجینئر زمرک اچکزئی کے مہمان خانے پر فائرنگ کے نتیجے میں پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق سینیٹر داؤد اچکزئی زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قلعہ عبداللہ کےعلاقے پیر علیزئی میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے سابق سینیٹر کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ کے اسپتال منتقل کردیا گیافائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرارہوگئے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔ انجینئر زمرک اچکزئی پی بی 21 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہیں۔

Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget