HAR KHABAR

مسلم لیگ(ن) نے شرجیل انعام میمن کی حمایت کا اعلان کردیا،

حیدرآباد( رفعت سلیم) مسلم لیگ(ن) نے  شرجیل انعام میمن  کی حمایت کا اعلان کردیا،  مسلم لیگ (ن)  حیدرآباد کے صدر حنیف صدیقی نے این ای225پر  پیپلز پارٹی  کے امیدوار طارق حسین شاہ جاموٹ اور  صوبائی اسمبلی  کے امیدوار  شرجیل انعام میمن  کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اور  مسلم لیگ (ن)  کے ورکرز سے اپیل کی ہے کہ وہ  شرجیل انعام میمن  کی کامیابی کے لیے کام کریں ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ ان دونوں حلقوں میں  مسلم لیگ (ن)  پیپلز پارٹی  سے تعاون کرکے انہیں اپنے حامیوں کا  ووٹ  بھی دلائے گی جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ(ن) تعلقہ حیدرآباد دیہی کے صدر حاجی شاہد گوپانگ نے اپنے ساتھیوں سمیت  پیپلز پارٹی  میں شمولیت کا اعلان کیا ہے

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget