HAR KHABAR

مسلم لیگ (ن) کے دفتر میں لیگی رہنماؤں خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور ملک پرویز نے صبح ساڑھے 3 بجے ہنگامی پریس کانفرنس


لاهور ( رفعت سلیم )پولیس کی جانب سے گرفتاریوں کے بعد لیگی امیدواروں نے کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کیا پولیس کے کریک ڈاؤن کے بعد ماڈل ٹاؤن میں واقع مسلم لیگ (ن) کے دفتر میں لیگی رہنماؤں خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور ملک پرویز نے صبح ساڑھے 3 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کارکنوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی  اور نگراں حکومت کو الٹی میٹم دیا کہ دوپہر تک کارکن رہا نہ ہوئے تو اگلا لائحہ عمل دیں گے۔لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 'نگران حکومت ہوش کے ناخن لے، جو چھیڑ خانی شروع کی گئی ہے، اس پر ردعمل بھی آسکتا ہے، لیکن ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بدمزگی ہو اور انتخابات متنازع ہوں'۔لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران نگران حکومت پنجاب کو کارکنوں کی رہائی کے لیے دوپہر تک کا الٹی میٹم دیامسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق کا کہنا تھا کہ 'نواز شریف کے استقبال کے لیے ہمارے کارکنان پر امن طور پر لاہور ایئرپورٹ جانا چاہتے ہیں مگر اچانک گرفتاریاں شروع کر دی گئیں اور 100 سے زائد رہنما اور کارکن گرفتار کیے جاچکے ہیں جبکہ انتظامیہ 300 سے زائد کی گرفتاری کے احکامات دے چکی ہے'۔انہوں نے گرفتاریاں بند کرنے اور نگراں حکومت پنجاب اور وزیراعظم سے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'دوپہر تک کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا'۔دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور سینئر لیگی رہنما سردار ایاز صادق نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'اگر ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرکے دکھائیں'۔ان کا مزید کہنا تھا کہ '13 جولائی کو ایئرپورٹ جانے کا مشن مکمل کریں گے'۔انتخابات کو پر امن بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے گئے، پولیسدوسری جانب ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) لاہور شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ پشاور cبم دھماکے کے بعد عام انتخابات کو پر امن بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فہرستیں محکمہ داخلہ نے تیار کیں اور ڈویژن افسران کو سیاسی جماعتوں کے شرپسند کارکنان کی نظربندی کے احکامات دیئے گئے۔اُدھر نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کا احتجاج روکنے کے لیے مال روڈ پر بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں، جن سے ایئرپورٹ کی طرف جانے والے تمام راستے سیل کر دیئے جائیں گے۔
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget