HAR KHABAR

انڈونیشیا میں مشتعل ہجوم نے 300 مگر مچھ مار ڈالے

انڈونیشیا (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے صوبے مغربی پاپوا میں تین روز قبل ایک مگر مچھ نے کھیت میں ایک کسان کو چبا ڈالا تھا جس پر گاؤں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا۔مغربی پاپوا کے نیچرل ریسورسز کنزرویشن ایجنسی کے مطابق مگر مچھوں کے فارم ہاؤس کے ایک ملازم نے آواز سنی کہ کوئی مدد کے لیے پکار رہا ہے اور جب وہ قریبی کھیت میں پہنچا تو اس نے دیکھا کہ ایک شخص کا دھڑ مگر مچھ کے منہ میں ہے۔گاؤں والے کسان کی تدفین کے بعد کلہاڑیوں، خنجر اور چاقو لے کر فارم ہاؤس میں موجود مگر مھچوں پر حملہ آور ہوئے اور انہوں نے سینکڑوں ریپٹائلز مار ڈالے۔مقامی میڈیا کے مطابق مشتعل ہجوم نے فارم ہاؤس میں بھی توڑ پھوڑ کی۔انڈونیشین قوانین کے مطابق معدوم ہوتے جانوروں کو قتل کرنا جرم کے زمرے میں آتا ہے جس کی سزا جرمانہ اور قید ہے۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget