HAR KHABAR

۔ ترکی میں 2 سال بعد ہنگامی حالت ختم کردی گئی

انقرہ( رفعت سلیم) ترک حکومت نے ملک میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد 2 سال سے نافذ ہنگامی حالت ختم کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی میں 2016 سے نافذ ہنگامی حالت آئینی اصلاحات اور صدارتی نظام کے بعد ختم کی گئی ہے جب کہ حکومت نے ہنگامی حالت کے خاتمے کے بعد سخت قوانین کے اطلاق کی تیاری شروع کردی ترک حکومت کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے خاتمے کا فیصلہ پارلیمانی انتخاب میں صدر طیب اردوان کی دوبارہ کامیابی کے بعد کیا گیا۔ ترک پارلیمانی انتخابات سے قبل اپوزیشن امیدواروں کا انتخابی مہم کے دوران یہی کہنا تھا کہ اگر وہ کامیاب ہوں گے تو پہلا کام ہنگامی حالت کا خاتمہ ہوگا۔


Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget