HAR KHABAR

مریم نواز نے جمعہ 13 جولائی کو والد کے ساتھ وطن واپسی کا اعلان کردیا

لندن(نیوز 6رپورٹ )سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جمعہ 13 جولائی کو والد کے ساتھ وطن واپسی کا اعلان کردیا اور کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ مفروضوں پر مبنی اور مضحکہ خیز ہے، کرپشن اور منی لانڈرنگ سے بری کرنے کے باوجود سزا دی گئی۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’ریڈ وارنٹس کو اپنے پاس رکھیں، ان کو ڈکٹیٹرز کے لیے سنبھال رکھیں‘۔مریم نواز نے کہا کہ ’پہلے ہمارا فیصلہ تھا کہ والدہ کے ہوش میں آنے تک واپس نہیں آئیں گے، ڈاکٹرز نے امید دلائی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں والدہ ہوش میں آجائیں گی لہٰذا ہم جمعے کو پاکستان واپس آئیں گے‘۔مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس پر احتساب عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’فیصلے میں لکھا ہے کہ نوازشریف نے کوئی کرپشن نہیں کی، فیصلے میں لکھا ہے کہ کرپشن کا ثبوت نہیں ملا مگر اس کے باوجود بھی سزا دی گئی‘۔مریم نواز نے کہا کہ ’نواز شریف پر کرپشن، منی لانڈرنگ کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، کرپشن، منی لانڈرنگ کے الزامات سے نوازشریف کو بری کردیا گیا‘۔انہوں نے کہا کہ ’نواز شریف کا احتساب مشرف دور میں بھی ہوا، پرویز مشرف بھی نواز شریف کے خلاف کچھ ثابت نہیں کرسکا، پورا فیصلہ مفروضات پردیا گیا‘۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور نواز شریف 13 جولائی کو لندن سے لاہور پہنچیں گے۔شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز ایئرپورٹ پر پارٹی کے قائد کے استقبال کی تیاریوں کے انچارج ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو نواز شریف کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا تھا کہ عدالتی فیصلے کا وکلاءجائزہ لے رہے ہیں اور ہم 10 دن سے پہلے ہی وطن واپس آجائیں گے۔مریم نواز نے یہ بھی کہا تھا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل پر مشاورت جاری ہے اور وکلاءقانونی پہلوو ¿ں کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اچھا ہے برطانیہ سے معاونت لینے کا کہا گیا ہے، اس سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا کیونکہ برطانوی ادارے پہلے ہی پاکستانی اداروں کوکہہ چکے ہیں کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا۔مریم نواز کا کہنا تھاکہ عدالتی فیصلے کے خلاف ڈیو پراسس اپنایا جائے گا، وطن واپسی کے لیے وکیلوں کے بتائے گئے دس دن سے پہلے ہی وطن لوٹ جائیں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور ان کے شوہر محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی پر جرمانہ بھی کیا گیا ہے، عدالت نے ملزمان کو اپیلیں دائر کرنے کےلیے 10 روز دیئے ہیں۔نوازشریف نے عدالتی فیصلے کو مسترد کردیا ہے اور لندن میں زیر علاج اہلیہ کے ہوش میں آنے کےبعد وطن واپسی کا اعلان کیا ہے۔جب کہ نیب نے نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر انہیں ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کےلیے ان کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔


Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget