HAR KHABAR

روپے کی قدر میں تاریخی کمی، ڈالر 125 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

کراچی( رفعت سلیم) پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر 125 روپے 50 پیسے کی سطح تک پہنچ گیا۔انٹر بینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ایک ڈالر 125.50 پیسے کا ہوگیا۔کاروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 126 روپے تک بھی پہنچی جب کہ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ کھلنے پر ڈالر 128 روپے ہونے کے اندازے ہیں۔جمعے کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 121 روپے 54 پیسے کا تھا جس میں اضافے کے بعد روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے  زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور ادائیگیوں کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی آرہی ہے۔
روپے کی قدر میں تاریخی کمی، ڈالر 125 روپے 50 پیسے کا ہوگیا


Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget