مستونگ( رفعت سلیم) انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 100 سے زائد افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ اور نگرانصوبائی وزیر داخلہ نے واقعے میں 100 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ نوابزادہ لشکری رئیسانی نے بھائی سراج رئیسانی کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
Post a Comment