HAR KHABAR

July 2018
۔پاکستان میں پانی کا بحران آچکا !!! مانے یا نا مانے پانی پر جنگوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔۔۔!!! anjuman e tajran anp apc army BALOCHISTAN ASSEMBLY BIKE RACING bollywood Business COLUMNS CPEC cricket CRIME election FBR FIA FPCCI hockey imran khan international interpol ISPR judicial kashmir KPK KPK ASSEMBLY lahore latest news LCCI local local news mma mqm multan N.R.O NA124 NAB national NATIONAL ASSEMBLY NEPRA oil pakistan PIA PIAF pmln POLICE Political news ppp PRESIDENT PRIME MINISTER psp PTI punjab PUNJAB ASSEMBLY RAILWAY rangers rawalpindi showbiz SINDH SINDH ASSEMBLY social issues sports STOCK EXCHANGE SUPREME COURT TECNOLOGY thailand world آزاد امدوار محمد عظیم قصوری کے ساتھ گفتگو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل، سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد گرفتار احتساب عدالت فیصلے کی تفصیلات دیکھ رہے ہیں جلد واپسی کا فیصلہ کیا جائیگا، نواز شریف اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش دھماکا، 19 افراد ہلاک اُلتر پیک پر پھنسے 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا، ایک کی لاش گلگت منتقل الیکشن سے دستبردار ہونے کا وقت ختم، مخدوم جاوید ہاشمی سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں،انتخابی امیدواروں اور پولنگ ایجنٹوں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری الیکشن کمیشن کا اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگران وفاقی اور صوبائی وزرا کو کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے (ن) لیگی امیدوار رانا اقبال پر مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا امریکہ میں تارکین وطن کے حق میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید مظاہرہ بلاول بھٹو کو الیکشن ضابطہ کی خلاف ورزی پر نوٹس آگیا پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنا معیشت کے لئے بری خبر ہے ۔فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا گیا، پیاف پاکستان میں کان کنی و معدنیات کے بہت ذخائر موجود ہیں،ریجنل چئیرمین ایف پی سی سی آئی چوہدری عرفان یوسف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر لاہور چیمبر کی سخت تنقید، فوری واپسی کا مطالبہ تھائی لینڈ میں نئے امیگریشن قوانین کا اطلاق، پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع، صدر نے آرڈیننس پر دستخط کردیے ٹیکس ایمنسٹی کی تاریخ میں اضافہ خوش آئند۔ عوام بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ رحمت اللہ جاوید چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ کھلی عدالت میں ججز کی تضحیک کریں ‘ جسٹس شوکت صدیقی چین خواجہ خاور رشید زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے،راجہ وسیم حسن سنجے دت خود پر بننے والی فلم دیکھ کر رو پڑے سندھ حکومت جاتے جاتے شرجیل میمن کو نواز گئی سیاست میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوں، چوہدری نثار صنعتی شعبہ کو ریلیف دینے کے لئے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے: پیاف عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، پاکستانی نظام میں 10خامیوں کی نشاندہی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دو دن سے بجلی بند،لیسکوگھوڑے بیچ کر سو گیا۔ کچھ لوگ کالا باغ ڈیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں. اسفند یار ایک بار پھر کالا باغ ڈیم کے خلاف پھٹ پڑے گیلپ پاکستان، پلس کنسلٹنٹ اور آئی پی او آرکے الیکشن سروے کے نتائج جاری لیاری میں بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ، مظاہرین کی پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی. میاں محمد ادریس کو لائنز کلب انٹرنیشنل کا ڈائریکٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں نگران حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرول 7 روپے 54 پیسے اور ڈیزل 14 روپے مہنگا نگران وزیراعلی پنجاب کی قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف فتح پر مبارکباد نواز شریف اور مریم کا ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ، ذرائع وزیراعلیٰ سندھ سب سے امیر اوروزیراعلیٰ بلوچستان سب سے غریب نکلے

بالی وڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے قریبی دوست اور امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ رواں سال ستمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔گزشتہ سال کے اختتام سے بالی وڈ میں شادیوں کا موسم چل رہا ہے اور 30 سال سے زیادہ عمر والی اداکارائیں بھی پیاگھر سدھار رہی ہیں۔رواں سال 8 مئی کو 33 سالہ سونم کپور نے دہلی کے بزنس مین آنند اہوجا کے ساتھ شادی کی تو وہیں 37 سالہ اداکارہ نیہا دھوپیا نے بھی خاموشی کے ساتھ 10 مئی کو اپنی نئی اننگز کا آغاز کر لیا۔نیہا نے اداکار انگد بیدی سے شادی کی ہے اور وہ خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں لیکن اب 36 سالہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی شادی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔آج کل پریانکا چوپڑا کی امریکی گلوکار نکس جون کے ساتھ معاشقے کی خبریں زیر گردش ہیں لیکن اب جنگلی بلی کی جانب سے سلمان خان کے مدمقابل فلم ’بھارت‘ چھوڑنے کے بعد شادی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔


اسلام آباد:( رفعت سلیم) الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ووٹ کی رازداری سے متعلق 16 اگست تک تحریری جواب طلب کرلیا۔ ووٹنگ کے دوران عمران خان نے اپنا ووٹ کیمروں کے سامنے کاسٹ کیا اور ووٹ کی رازداری کا خیال نہ رکھنے پر آج الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، اس موقع پر عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے۔وکیل عمران خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جن حالات میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کروائے وہ قابل فخر ہے،  انتخابات روکنے کی کوششیں ہوتی رہیں لیکن تمام حالات کے باوجود پورا پاکستان ووٹ ڈالنے نکلا۔اس موقع پر چیف الیکش کمشنر نے بابر اعوان کو کہا کہ آپ جو کہنا چاہتے ہیں وہ لکھ کر دیں جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ایک جملہ بولنے دیں، باقی لکھ دیتا ہوں، فخر ہے کہ ان حالات میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کروائے، میں باقی لکھ کر دے دیتا ہوں۔عمران خان کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ سماعت کے لیے 20 اگست کے بعد کی تاریخ رکھ دیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ایک بات ہماری مانیں اور 16 اگست کو پیش ہوجائیں۔الیکشن کمیشن نے عمران خان سے ووٹ کی رازداری نہ رکھنے پر تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد( رفعت سلیم) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ  وفاق میں اتنی عددی اکثریت ہے جس میں مستحکم حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں کچھ عناصر کو کامیابی ہوئی لیکن آج سب اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کی تجویز کو مسترد کردیا کیونکہ دوہرا معیار نہیں ہوسکتا، جہاں نشستیں ملیں وہاں الیکشن درست باقی جگہ غلط ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ بلا جوازہے، اسی کمیشن کی سربراہی میں تمام الیکشن ہوئے اور صوبوں میں اسی الیکشن کے نتیجے میں اپنی حکومتیں بنارہے ہیں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لوگوں نے نئے پاکستان کے تصور اور ویژن کو قبول کیا ہے، ہم نئے پاکستان کے تصور کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، ہمیں جو بین الاقوامی کمیونٹی سےسپورٹ مل رہی ہے اس سے حوصلہ بلند ہوا، الیکشن کےبعد اسٹاک مارکیٹ میں استحکام آیا، روپیہ اوپر آیا ہے، یہ سب مثبت اشارے ہیں۔ انتخابات کو پوری دنیا نےتسلیم کیا اب ہم آگے بڑھنے کی خواہش رکھتے ہیں، عمران خان کے پہلے خطاب کو مخالفین نے بھی تسلیم کیا، قوم سے اپیل ہے ہمارا ساتھ دیں۔پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ وفاق میں اتنی عددی اکثریت ہے جس میں مستحکم حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں ہم نےتاریخ پلٹ دی جہاں عوام نے نہ صرف موقع دیا بلکہ دو تہائی اکثریت دی، وہاں بڑی بڑی قد آور شخصیات کو ہمارے کم متعارف لوگوں نےشکست دی، یہ عمران  خان کی سوچ کی کامیابی تھی۔شاہ محمود نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں نمبرز گیم میں (ن) لیگ سے آگے جاچکے ہیں، (ق) لیگ کے ساتھ معاملات آگے بڑھ چکے ہیں، چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ بہت سے آزاد امیدوار آگئے ہیں لہٰذا پنجاب میں بھی ہماری حکومت ہوگی، بلوچستان حلیفوں کے ساتھ حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے

لاهور ( رفعت سلیم ) حالیہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف تمام صوبوں سے مناسب نمائندگی حاصل کرکے مضبوط وفاقی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور اس کے مقابلے میں وفاق کی علامت رہنے والی پاکستان پیپلز پارٹی سکڑتی جارہی ہے، جس کی وجہ شاید عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنا ہے۔ 'روٹی، کپڑا اور مکان' کے جس نعرے کی بنیاد پر عوام پیپلز پارٹی کو منتخب کرتے رہے، وہ وعدہ وفا نہ ہونے پر یہ جماعت حقیقتاً اب صرف ایک صوبے تک ہی محدود ہوکر رہ گئی ہے۔عمران خان نے بھی انتخابات میں کامیابی سے قبل عوام سے کئی وعدے کیے، ان کی جانب سے لگایا گیا 'تبدیلی' کا نعرہ تو خاص طور پر بہت مقبول ہوا، اس کے علاوہ ان کے وعدوں میں بے روزگاری کا خاتمہ، نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا، عوام سے کبھی جھوٹ نہ بولنا، پاکستان کو کسی کے سامنے جھکنے نہ دینا، بیرون ملک منتقل ہونے والے باصلاحیت پاکستانیوں کی واپسی کو یقینی بنانا، کرپشن کا خاتمہ، اپنی ذات سے احتساب کا عمل شروع کرنا، اداروں کو مضبوط کرنا، سادگی اختیار کرنا، قومی خزانے کی حفاظت کرنا اور اسے صحیح جگہ پر لگانا اور عوام میں شعور بیدار کرنا وغیرہ شامل ہیں۔یہ وہ تمام وعدے ہیں، جنہوں نے عوام کو اپنی جانب متوجہ کیا اور انہوں نے گزشتہ 20 سال سے مخصوص جماعتوں کی جاری سیاسی ڈکٹیٹرشپ اور اجارہ داری کے خلاف ووٹ دے کر تحریک انصاف کو کامیاب کیا۔ حیران کن طور پر کراچی کے عوام نے بھی باشعور ہونے کا عملی مظاہرہ کیا اور گزشتہ 20 سالہ فرسودہ سیاست کے خلاف ووٹ دیا، یہ پہلا موقع ہے کہ کراچی کے عوام نے متحدہ قومی موومنٹ کے علاوہ کسی اور جماعت کو بھرپور مینڈیٹ دیا تاکہ روشنیوں کے شہر کی روشنیاں دوبارہ بحال کی جاسکیں۔کراچی سے ایم کیو ایم کی بری طرح شکست کے پیچھے ایک وجہ پارٹی کے اندرونی اختلافات اور دوسری بڑی وجہ ووٹرز سے کیے جانے والے وعدوں کو پورا نہ کرنا ہے، ایم کیو ایم کو بھی پیپلز پارٹی کی طرح کئی بار مواقع دیئے گئے لیکن گزشتہ 10 سال کے دوران اس نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہ دیا جس کا انتقام 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں بری طرح ناکامی کی صورت میں اسے دیکھنا پڑا۔ اگر عمران خان وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے یا وعدوں کی تکمیل میں کاسہ لیسی سے کام لیتے رہے تو ان کی جماعت کا حشر بھی پیپلز پارٹی یا اس سے بھی بدتر ہوگاخیبرپختونخوا کے عوام نے بھی روایتی سیاستدانوں کو مسترد کرکے تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کیا جس کا عملی مظاہرہ چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کی شکست، ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کی دو حلقوں میں ناکامی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی آبائی نشست لوئر دیر سے بری طرح شکست اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ کی ناکامی کی صورت میں نظر آیا۔یہ وہ سیاستدان ہیں جو ہر دور میں بالواسطہ یا بلاواسطہ حکومتوں میں رہے لیکن اس بار انہیں اسمبلی میں جانے کا موقع ہی نہیں دیا گیا، یہ وہی عوامی ردعمل ہے جس کی لپیٹ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم بھی آئے۔ ان سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں سے متنفر عوام یہ سوچنے پر مجبور تھے کہ گزشتہ کئی سالوں اور دہائیوں سے کامیاب کرانے کے باوجود یہ لوگ اپنے حلقے کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں بری طرح ناکام رہے اور کیے گئے وعدے کبھی وفا نہ ہوئے۔بلوچستان میں بھی صورتحال کچھ زیادہ مختلف نہیں، وہاں اگرچہ گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 45 فیصد سے زائد رہا، لیکن پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اپنی نشست ہار گئے، پنجاب میں مسلم لیگ (ن) بھی کڑی آزمائش کے بعد کچھ نشستیں نکالنے میں کامیاب رہی جو 2008 اور 2013 کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔حکومتوں میں رہ کر کارکردگی دکھانے کے اعتبار سے پیپلز پارٹی، (ن) لیگ ، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، جے یو آئی (ف) یا مذہبی جماعتوں کے انتخابی اتحاد متحدہ مجلس عمل کو آزمایا جاچکا اور ان کی کارکردگی کی بنیاد پر عوام نے تحریک انصاف کی صورت میں متبادل کا انتخاب کیا لیکن یہ انتخاب ہی دراصل تحریک انصاف کی قیادت کا اصل امتحان ہے۔ پہلا امتحان 2013 میں تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں حکومت کی صورت میں ملا، جس میں اس نے کسی حد تک کامیاب ہونے کی کوشش کی اور اسی کوشش کی بنیاد پر اسے دوسرا موقع بھی دیا گیا، اب وفاق میں اس جماعت کا پہلا امتحان ہے جس میں کامیابی کی ایک ہی صورت ہے اور وہ ہے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا۔اگر عمران خان اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو انہیں تاریخ میں جدید پاکستان کا بانی تصور کیا جائے گا اور ایک عرصے تک وہ حکمرانی کے منصب پر فائز رہنے کے ساتھ ساتھ یاد رکھے جائیں گے، اگر عمران خان وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے یا وعدوں کی تکمیل میں کاسہ لیسی سے کام لیتے رہے تو ان کی جماعت کا حشر بھی پیپلز پارٹی یا اس سے بھی بدتر ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے پاس تو عوام سے دوبارہ ووٹ مانگنے کے لیے شاید بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے نام ہوں لیکن عمران خان کے پاس ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا، ان کے پاس صرف اپنی کامیابی یا ناکامی کی گٹھڑی ہوگی جس کی بنیاد پر ان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا، اب یہ کپتان پر منحصر ہے کہ وہ جدید پاکستان کے بانی بننا چاہتے ہیں یا اپنی جماعت کو پیپلز پارٹی کی طرح محدود کرنا چاہیں گے۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کو الیکشن 2018 ءمیں کامےابی پر مختلف ممالک کے صدور اور وزراعظم کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے ۔مالدیپ کو صدر نے بھی عمران خان کو ٹیلی فون کر کے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف مطلوبہ ارکان کی تعداد حاصل کرنے میں مسلم لیگ (ن) کے مقابلے میں آگے نکل گئی ہے تاہم دونوں جماعتیں سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔پنجاب میں حکومت سازی کے لیے کسی بھی جماعت کو 149 ارکان کی تعداد حاصل کرنا ہے، اب تک مسلم لیگ (ن) کے پاس 129 اور تحریک انصاف کے پاس 123 ارکان ہیں تاہم حال ہی میں آزاد ارکان کی بڑی تعداد نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ مزید 4 ارکان نے ان کی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی جس کے بعد پنجاب میں ارکان اسمبلی کی تعداد 138 تک پہنچ گئی اور آج رات تک یہ تعداد 140 ہوجائے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت سازی کے لیے آزاد ارکان کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبیعت کی خرابی کے باعث ڈاکٹروں کی ہدایت پر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کے کل مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے اور ان کی آج دوبارہ ای سی جی کی جائے گی جس سے ان کی پہلے سے جاری دوائیں جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز کا پانچ رکنی بورڈ نوازشریف کی صحت کا جائزہ لے رہا ہے جب کہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی میڈکل بورڈ سے رابطے میں ہیں اور اسپتال انتظامیہ کو ان کی پرانی دواو ¿ں کے بارے میں آگاہ کررہے ہیں۔ہسپتال میں جیل خانہ جات پولیس کے ایس پی کی سربراہی میں 10 اہلکار بھی نواز شریف کے ساتھ رہیں گے۔

July 29, 2018 ,
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اوپنر فخر زمان کامیابی کی منازل طے کررہے ہیں۔وہ اپنے ون ڈے کیریئر میں ایک اور اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔پاکستانی اوپنر فخر زمان کیریئر میں پہلی بارآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بیسویں نمبر پر آگئے ہیں۔وہ پہلی بار ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ بیس بیٹسمینوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اتوار کو جاری ہونے والی رینکنگز کے مطابق وہ بابر اعظم کے بعد دوسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں جو بیس صفِ اول کے بیٹسمینوں میں شامل ہیں۔زمبابوے کو پانچوں میچوں میں ہرانے کے باوجود پاکستانی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں پانچویں پوزیشن ہی برقرار ہے۔

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی 17 سالہ بہادر فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو 8 ماہ قید کی سزا پوری ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا۔اسرائیلی فوجیوں کے مظالم پر مشتعل احد تمیمی نے گزشتہ برس دسمبر میں اپنے گھر کے باہر ایک صیہونی فوجی کو تھپڑ مارا تھاجسکی وجہ سے احد کو گرفتار کر کے اشتعال انگیزی سمیت 12 الزامات لگائے گئے تھے جن میں 4 الزامات ثابت ہونے پر احد کو جرمانے کے ساتھ 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق صیہونی افواج کی جارحیت کے خلاف مزاحمت کی علامت کے طور پر سامنے آنے والی احد تمیمی کو سزا مکمل ہونے پر آج احد تمیمی کو آج رہا کر دیا گیا ہے۔فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے گاو ¿ں پہنچنے پر احد تمیمی کا شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر احد تمیمی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے اختتام تک مزاحمت جاری رہے گی۔احد تمیمی کی رہائی سے ایک روز قبل یروشلم کو بیت اللحم سے جدا کرنے والی دیوار پر بہادر فلسطینی لڑکی کا 13 فٹ بڑا چہرے والا پوسٹر بنانے پر دو اطالوی باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

انڈونیشیا(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیا کے وسطی جزیرے لمبوک میں آنے والے زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لمبوک پر آنے والے 6.4 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔زلزلے کے نتیجے میں 160 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ ہزاروں کی تعداد میں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں لوگوں کو ملبے اور بلاک لگنے سے ہوئیں۔اس وقت سب سے زیادہ توجہ پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے اور انہیں بچانے میںدی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ انڈونیشیا میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں کیونکہ یہ زلزلوں کی فالٹ لائن ’ رنگ آف فائر‘ پر موجود ہے۔دو ہزار پندرہ میں بھی انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں آنے والے 6.5 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں بے گھر ہو گئے تھے۔

اسلام آباد( رفعت سلیم): انتخابی نتائج پر تحفظات کے باوجود پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے اسمبلیوں سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے عام انتخابات میں بڑی جماعتوں کی جانب سے بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے الزامات لگائے جارہے ہیں تاہم آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے وفود کی ملاقات آج ہوگی۔ دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ معاملات کو اسمبلیوں میں لے کر جائیں گے جب کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی آج سیاسی رہنماوں سے ملاقات بھی کرے گی۔پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو بتا دیا کہ پیپلز پارٹی انتخابی نتائج پر تحفظات کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لڑنا چاہتی ہے۔خورشید شاہ کے مطابق پیپلز پارٹی کی کمیٹی میں نوید قمر، یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کی کمیٹی میں شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق شامل ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کمیٹیاں مشترکہ طور پر ایم ایم اے کی قیادت کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی اور ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ تمام جماعتوں کو اسمبلیوں سے حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ واپس لینے پر قائل کیا جائے گا۔

لاہور( رفعت سلیم) پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف سرگرم ہیں اور مطلوبہ نمبر حاصل کرنے کے لیے دونوں جماعتوں نے آزاد امیدواروں اور مسلم لیگ ق سے رابطے بھی تیز کردیے۔مسلم لیگ ن 127 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ تحریک انصاف کا 123 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے تاہم حکومت بنانے کے لیے 29 آزاد امیدواروں کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔جنوبی پنجاب کے چار آزاد ارکان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد تحریک انصاف کی عددی حیثیت 127 تک پہنچ گئی اور یہ مسلم لیگ ن سے دو نشستیں پیچھے ہے تاہم پی ٹی آئی نے دعوی کیا ہے کہ کل تک مطلوبہ نمبر حاصل کرلیں گے ۔نمبر گیم کی دوڑ میں تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری سرور، جہانگیر ترین، علیم خان اور اسلم اقبال مصروف ہیں جب کہ 18 آزاد اراکین کی کل عمران خان سے ملاقات اور تحریک انصاف میں شمولیت کا بھی امکان ہےآئندہ دو تین روز میں سابق وزیراعلی پنجاب اور رہنما ق لیگ پرویز الہی کی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے جب کہ پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ ان کی جماعت وفاق کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ق سے بھی تعاون مانگ لیا اور اسی سلسلے میں رہنما ن لیگ و سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہی کو فون کیا اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے تعاون مانگااس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اسلام آباد میں ہیں اس لیے آئندہ دو روز بعد رابطہ کریں۔ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود سے لاہور میں ملاقات کی اور ان سے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پیپلزپارٹی کے 6 ایم پی ایز کی حمایت مانگی۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب پر بٹھانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

لاہور( رفعت سلیم) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے تحریک انصاف کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ندیم عباس بارا کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے ندیم عباس بارا کے ڈیرے پر فائرنگ اور پولیس پر تشدد کا ازخود نوٹس لیا۔اس موقع پر آئی جی پنجاب سید کلیم امام اور دیگر افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور بتایا کہ اہلکاروں پر تشدد کرنے والے 50 افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے عدالت کو مزید بتایا کہ اہلکاروں کو تشدد کے الزام میں 21 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 28 ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے معاملے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے ندیم عباس بارا کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔




لاہور ( رفعت سلیم) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب کمپنیز اسکینڈل قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھیجتے ہوئے 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں پنجاب کمپنیز اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر تمام کمپنیوں کے سی ای اوز سمیت چیف سیکریٹری پنجاب اور ڈی جی نیب لاہور بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ اورنج لائن ٹرین، فاسٹ ٹریک اور دیگر منصوبے ایک ہی ٹھیکیدار کو دیے گئے، اگر کوئی پیسے واپس نہیں کرے گا تو ہم نکلوالیں گے۔جسٹس ثاقب نثار نے آئی ڈیپ کے سی ای او پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ آپ 11 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں، آپ کا کیا تجربہ ہے؟ کسی کو خیال ہی نہیں کہ یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے‘۔چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ 3 لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے تمام افسران نیب کے روبرو پیش ہوں گے، اگر کوئی پیسے واپس نہیں کرے گا تو ہم نکلوا لیں گے۔جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب کمپنیز اسکینڈل پر ریفرنس بنتاہے تو نیب ریفرنس بھی فائل ہوگا، قومی احتساب بیورو 10 روز میں رپورٹ پیش کرے



نئی دلی( رفعت سلیم) بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت خطے کو محفوظ اور پر امن بنانے کے لیے کام کرے گی۔ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت خوش حال اور ترقی پسند پاکستان کا خواہش مند ہے، امید کرتے ہیں نئی حکومت جنوبی ایشیا کو محفوظ، مستحکم پُرامن اور دہشت گردی و تشدد سے پاک خطہ بنانے کے لیے تعمیری کام کرے گی۔ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے انتخابات کے ذریعے جمہوریت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے، نئی حکومت سے دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی توقع ہے۔





کراچی ( رفعت سلیم ) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے الزام لگایا ہے کہ کراچی میں زبردست دھاندلی ہوئی ہے۔نجی چینل کے پروگرام  میں  گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ صرف عامر لیاقت اور فیصل واوڈا والے حلقے کھول دیں سب پتا چل جائے گا۔ یہ کیسا الیکشن تھا جس میں ڈیرہ بگٹی اور افغان بارڈر کے قریب سے تو رزلٹ آ گئے مگر کراچی کا نتیجہ دو روز بعد بھی سامنے نہ آیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران خان حکومت نہیں چلا سکیں گے، ان کے ساتھ زیادتی کردی گئی۔مصطفیٰ کمال نے ایک لطیفے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان میں ایسا بارود بھرا گیا کہ وہ جنت سے بھی آگے نکل گئے‘۔

ممبئی( رفعت سلیم) بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ماضی میں عمران خان سے وعدہ کیا تھا کہ جب وہ انتخابات جیت جائیں گے تو وہ اس کا جشن پاکستان آکر منائیں گے۔انتخابات 2013 سے قبل دورہ بھارت کے دوران عمران خان ایک تقریب میں شریک ہوئے جس میں بالی وڈ ستاروں سمیت کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر عمران خان سے سوال و جواب کے دوران بالی وڈ اداکار عامر خان چیئرمین تحریک انصاف کے جوابات سے بے حد متاثر ہوئے اور انہوں نے انہیں مصالحت پسند اور پختہ نظریے کا مالک قرار دیا۔ان کا کہنا تھا  کہ ’میری دعائیں ہیں کہ پاکستان میں ایک ایسی حکو مت آئے جو واقعی پاکستان کے مسائل حل کرسکے، جن کا ارادہ ہو کہ پاکستان میں خوشحالی آئے اور یہ نہ صرف پاکستان کے لیے اچھا ہوگا بلکہ ہمارے لیے بھی اچھا ہوگا‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’میرا دل کہتا ہے کہ آپ کامیاب ہوں گے کیوں کہ آپ کئی سالوں سے محنت کر رہے ہیں، جب آپ نے اپنی جدوجہد شروع کی تھی تو کئی چیلنجز کا سامنا تھا جس پر ڈٹے رہے‘۔  ’جو خواب آپ دیکھ رہے ہیں میری دعائیں ہے کہ آپ کا خواب پورا ہو اور جو نیت لے کر آپ چلیں ہیں اس میں کامیاب ہوں‘۔ عمران خان نے بھی انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پھر آپ کو انتخابات سے قبل پاکستان آنا پڑے گا، جس پر عامر خان نے وعدہ کیا کہ ’میں انتخابات سے پہلے نہیں بلکہ جب آپ جیت جائیں گے تب پاکستان آکر اور اپنے ساتھ بہت سارے ہندوستانی دوستوں کو لاکر آپ کی جیت کا جشن مناؤں گا‘۔عمران خان اور عامر خان کے درمیان یہ مکالمہ 2013 کے انتخابات سے قبل ہوا لیکن 2018 کے انتخابات میں عمران خان کی جماعت نے نہ صرف بڑی کامیابی حاصل کی بلکہ عمران خان ملک کے وزیراعظم بننے کی پوزیشن میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر جہاں عمران خان کی جیت پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے وہیں کچھ صارفین نے 5 سال قبل عامر خان کے وعدے کی ویڈیو شیئر کی اور مطالبہ کیا کہ اب وہ اپنا وعدہ پورا کریں۔پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھی مسٹر پرفیکشنسٹ کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ اب وعدہ پورا کرنے کا وقت آگیا ہے۔










پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پی ٹی آئی کے پرچم میں لپٹے ہوئے کتے کو گولی سے بے رحمی کے ساتھ مارا گیا ۔جس کے بعد پولیس نے ملزم حضرت علی جو کہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ زند علی خیل کا رہنے والا ہے کو گرفتار کر لیا ہے ۔

July 28, 2018 ,
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں یہ مسلسل تیسری بار ہو رہا ہے کہ الیکشن جیتنے والوں کو سب سے پہلے معاشی مشکل کا حل تلاش کرنا پڑ رہا ہے۔سابقہ دور میں معاشی نمو مشرف دور کے بعد بلند ترین رہی لیکن اس کے باوجود حکومت گئی ہے تو خزانے میں زرمبادلہ کم ہے۔ پاکستانی معیشت ترقی کے لئے درآمدات پر انحصار کرتی ہے، درآمدات کے لیے ڈالرز چاہیے، جو آجکل کم ہیں۔ملک میں نئے دور حکومت کا آغاز ہے اور پی ٹی آئی حکومت کو بھی سب سے پہلے بیرونی ادائیگیوں کا انتظام کرنا ہے۔صورتحال پر ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا تبصرہ ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال بڑا چیلنج ہے، معاشی نمو کی رفتار سست کرنا ہوگی اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہوگا۔آئی ایم ایف کا اندازہ ہے کہ مالی سال 2019 میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کی مد میں 27 ارب ڈالر کی ضرورت ہو گی، 50 ارب ڈالر کی برآمدات ہوں تو یہ مسئلہ حل ہو جائے، دوسرا حل درآمدات کم کرنے میں ہے جس پر آج کل عمل ہو رہا ہے۔لیکن درآمدات روکنا ترقی کی رفتار کو بریک لگانے کی طرح ہے، معاشی ترقی کی رفتار کم ہوئی تو روزگار کی فراہمی مشکل ہو گی، پائیدار معاشی ترقی کے لیے معیشت کی ساکھ میں بیٹھی اس خرابی کو دور کرنا اصل میں بڑا چیلنج ہے۔نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا خیال ہے کہ مقامی وسائل سے معاشی ترقی ہو تو پائیدار ہو گی۔پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا ہے، عملدرآمد ہو تو معاشی ترقی کو مقامی وسائل پر بڑی حد تک منتقل کیا جا سکتا ہے لیکن اعلان سابقہ دور حکومت میں بھی تھا۔گزشتہ حکومت کو 5 لاکھ گھر بنانے تھے جو نہیں بنے کیونکہ ہاوسنگ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ کام مشکل ہے لیکن مقابلہ اسدعمر سے ہے۔ امیدیں اس لیے بھی اچھی ہیں کہ بندہ قابل اور اس کی ساکھ اچھی ہے۔

July 28, 2018 , ,
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 270، پنجاب کے تمام 295، سندھ کے 129، خیبرپختونخوا کے 97 اور بلوچستان کے تمام 50 حلقوں کے نتائج اور پارٹی پوزیشن جاری کردی۔قومی اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف، سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) جبکہ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کو برتری حاصل ہے۔قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ 116 نشستوں پر برتری حاصل ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) 64 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پیپلز پارٹی 43 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔قومی اسمبلی کے لیے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے ) اور آزاد امیدواروں نے 13، 13 نشستیں جیتیں جب کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 6، مسلم لیگ (ق) نے 4، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے 4، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے 2، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے 2، عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی)، عوامی مسلم لیگ، جمہوری وطن پارٹی اور پاکستان تحریک انسانیت نے ایک، ایک نشست حاصل کی۔اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق عام انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آو ¿ٹ 51 اعشاریہ 82 فیصد رہا۔

کراچی( رفعت سلیم) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار کے دیگر دو ساتھیوں کی ضمانتیں منظور کرلیں۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے راؤ انوار کی بریت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو 18 اگست کے لیے نوٹس جاری کردیئےاس کے علاوہ عدالت نے راؤ انوار کے دیگر ساتھیوں اور کیس میں نامزد ملزمان سب انسپکٹر محمد یاسین اور  اے ایس آئی سپرد حسین کی دو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی جب کہ ڈی ایس پی قمر احمد کی درخواست ضمانت پر آئندہ سماعت پر حکم جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی۔دوسری جانب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راؤ انوار نے کہا کہ نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار پولیس والوں کو بلاوجہ پھنسایا گیا ہے، کچھ لوگ ان پولیس والوں سے اپنی مرضی کا بیان لینا چاہتے تھے، وہ بیان ان کو نہیں ملا تو ان کے اوپر بلاوجہ کیس بنا دیا گیا۔


مری( رفعت سلیم) ریٹرننگ افسر نے این اے 57 سے شاہد خاقان عباسی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔عام انتخابات 2018 میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 57 اور 53 سے الیکشن لڑا اور دونوں نشستیں سے ہار گئے۔قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر شاہد خاقان عباسی کو تحریک انصاف سے شکست ہوئی، این اے 57 سے صداقت عباسی اور این اے 53 سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں ہرایا۔این اے 57 سے صداقت عباسی کو ایک لاکھ 36 ہزار 249 ووٹ ملے جب کہ شاہد خاقان عباسی کے حصے ایک لاکھ 24 ہزار 703 ووٹ آئے۔این اے 53 سے عمران خان نے 92 ہزار 891 ووٹ حاصل کیے جب کہ شاہد خاقان کو 44 ہزار 314 ووٹ ملے۔شاہد خاقان عباسی نے این اے 57 میں دوبارہ گنتی کے لیے ریٹرننگ افسر کو درخواست جمع کرائی جسے مسترد کردیا گیاہے۔مریم اورنگزیب کا کهنا تها که یہ بہت افسوسناک بات ہے، دوبارہ گنتی شاہد خاقان عباسی کا آئینی و قانونی حق تھا، جہاں پی ٹی آئی درخواست دے رہی ہے وہاں فوری درخواست منظور ہورہی ہے لیکن ہمارے لوگوں کو کہیں بھی پورے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ ہمارے لوگوں کے ساتھ متعصب اور متنازع رویہ رکھا جارہا ہے، نگران حکومت اور وزیراعظم یہ چیزیں دیکھیں ، اس سے ملک میں بحران پیدا ہوگا، اس سے پہلے چیزیں ہاتھ سے نکل جائیں انہیں دیکھا جائ

اسلام آباد( رفعت سلیم) : تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان 14 اگست سے پہلے وزیراعظم کا حلف اٹھالیں گے۔اسلام آباد میں بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ اے پی سی میں بڑی جماعتوں نے مثبت فیصلہ کیا اور حلف برداری کی تقریب میں بڑی جماعتوں کا شرکت کرنا خوش آئند ہے جب کہ مولانا فضل الرحمان کے منفی کردار کی مذمت کرتا ہوں، وہ ابھی تک منفی سوچ کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن ان کو احساس ہونا چاہیے کہ پاکستان کے عوام کیا چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور صدر پاکستان جلد اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے اور نمائندے حلف اٹھائیں گے جب کہ 14 اگست سے پہلے عمران خان وزیراعظم ہوں گے، ملک کی معیشت تباہ اور ملک خطرات میں ہیں لہذا سب ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی جس کے لیے عمران خان دن رات محنت کررہے ہیں اور آزاد امیدواروں سے رابطے جاری ہیں، کل یا آج شام قوم کو خوش خبری دیں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت سازی کے لیے کوئی بحران نہیں ہے، عمران خان سب سے مشاورت کررہے ہیں جب کہ پنجاب حکومت کے حوالے سے رابطے مکمل ہو چکے ہیں اور جہانگیر ترین نے پنجاب کے دورے کرکے آزاد امیدواروں سے رابطےکیے ہیں۔نعیم الحق نے کہاکہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے، دونوں کے اختلافات سے متعلق ضرورت سے زیادہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار ہم سے رابطہ کرنا چاہیں تو ضرور کریں، ہماری طرف سےکوئی رابطہ نہیں ہوا جب کہ چوہدری پرویز الٰہی کی حکمت عملی ان سے پوچھی جائ


کراچی( رفعت سلیم) سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور سابق رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے لیے مزید 15 دن کی مہلت مانگ لی جبکہ آصف زرداری آج پیش نہ ہوئے۔ ایف آئی اے بے نامی اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں، اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔آصف زرداری اور فریال تالپور کو آج کمرشل بینکنگ سرکل میں طلب کیا گیا تھا اور متوقع طور پر جے آئی ٹی نے دونوں سے پوچھ گچھ کرنی تھی۔فریال تالپور کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کمپنی نے درخواست جمع کرائی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عبوری چالان میں ان کی موکلہ کو غیرقانونی طور پر مفرور ظاہر کیا گیا۔درخواست کے مطابق فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں مصروف ہیں، لہذا ایف آئی اے جےآئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے کوئی اور تاریخ دی جائے۔







اسلام آباد( رفعت سلیم): وفاق میں حکومت سازی کے لیے تحریک انصاف بہترین پوزیشن پر ہے لیکن اسمبلی کے حلف سے قبل 6 نشستوں خالی کرنا ہوں گی۔عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کے نتائج جاری ہوچکے ہیں جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 116 نشستیں جیت چکی ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) 64 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پیپلزپارٹی 43، آزاد ارکان 13 اور متحدہ مجلس عمل 12 نشتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جب کہ متحدہ قومی موومنٹ 6، بلوچستان عوامی پارٹی اور مسلم لیگ (ق) 4، 4 نشستیں جیتے ہیں۔وفاق میں حکومت سازی کے لیے تحریک انصاف نے جوڑ توڑ شروع کردیا ہے اور مخلوط حکومت بنانے کے لیے چھوٹی چھوٹی جماعتوں سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔تحریک انصاف وفاق میں متحدہ قومی موومنٹ، بلوچستان عوامی پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ق) اور آزاد ارکان کے ساتھ مل کر حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔تحریک انصاف کو نئی اسمبلی کے حلف سے پہلے 6 نشستوں سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 5 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں اس لیے انہیں 4 نشستیں چھوڑنی پڑیں گی۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان این اے 35 بنوں، این اے 53 اسلام آباد، این اے 95 میانوالی، این اے 131 لاہور اور این اے 243 کراچی سے جیتے ہیں لیکن انہیں اب ان میں سے ایک نشست رکھنی ہوگی۔پی ٹی آئی کے غلام سرور خان بھی دو نشستوں این اے 59 راولپنڈی اور این اے 63 راولپنڈی سے کامیاب ہوئے ہیں اس لیے انہیں بھی ایک نشست کی قربانی دینا ہوگی۔ تحریک انصاف کے ہی پرویز خٹک ایک قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیتے ہیں لیکن پارٹی کی جانب سے انہیں دوبارہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا بنانے کے فیصلے کے بعد انہیں ایک صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنی پڑے گی۔موجودہ صوتحال کے مطابق قومی اسمبلی کے حلف سے پہلے 6 نشستیں خالی ہونے پر تحریک انصاف کی جنرل نشستیں 110 ہوجائیں گی لیکن ان اثر حکومت بنانے میں نہیں ہوگا۔ خالی ہوجانے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں بھی دلچسپ صورتحال ہے اور حکومت سازی کے لیے ن لیگ اور پی ٹی آئی میں جوڑ توڑ کا عمل جاری ہے۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) 129 نشتوں کے ساتھ پہلے اور تحریک انصاف 123 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔تخت پنجاب میں اصل گیم چینجر آزاد ارکان ہیں جن کی تعداد 29 ہے اور یہی ارکان حکومت سازی کے لیے جماعتوں کا ہدف ہیں۔

لاہور( رفعت سلیم): چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہےکہ ہمیں اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں اور ہمیں بطور ادارہ اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا انتہائی ضروری ہے۔لاہور میں جوڈیشل اکیڈمی میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میں نے بہت سے شعبوں میں تبدیلی لانے کی کوشش کی،شاید وہ سب کچھ نہیں کرسکا جو کرنا چاہتا تھا۔ عدالتی نظام میں تبدیلی بتدریج آتی ہے، بعض اوقات قوانین میں تبدیلی کے باوجودبہت سے نتائج حاصل نہیں کیےجاسکتے، عدالتی نظام میں بہت سی اصلاحات موجودہیں لیکن بدقسمتی سے آج بھی عدالتی نظام میں برسوں پرانے طریقے رائج ہیں،آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی ایک پٹواری کی محتاجی برقرارہے چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے تک فوری انصاف میں مشکلات رہیں گی، جج صاحبان کو بھی اپنے اندر فوری انصاف فراہم کرنےکا جذبہ پیدا کرنا ہو گا۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عدلیہ میں تربیت کا فقدان ہے، میں سمجھتا ہوں کہ آج بھی مجھے پورا قانون نہیں آتا، ہمیں اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، کسی جج کو اپنی غلطی کا احساس ہوجائے تو وہ اس کا مداوا کرے اور ہمیں بطور ادارہ اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا انتہائی ضروری ہے۔جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھاکہ ہم عصر حاضرکے تقاضوں کے مطابق قوانین میں ترامیم نہیں کرسکے، بہتری اور تبدیلیاں آتی ہیں، ہمیں ایک جگہ نہیں رُکنا، جب تک قانون پر عملداری کا جذبہ نہیں ہوگا، بہتری نہیں لائی جا سکےگی، کسی بھی نظام میں تبدیلی لانے کے لیے کشٹ کاٹنا پڑتاہے۔چیف جسٹس پاکستان نے پانی کے بحران پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں پانی کی مشکلات بڑھ جائیں گی، اللہ نہ کرے کہ زندہ رہنا مشکل ہوجائے، ملک میں پانی کی قلت ایک بین الاقوامی سازش ہے۔ پانی کا مسئلہ مجرمانہ غفلت ہے، ہم سب کو ڈیم بنانے کے لیے بڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہیے، پاکستان ہے تو ہم ہیں ،پاکستان کے بغیر ہم کچھ نہیں، پاکستان کسی نےہمیں تحفے میں نہیں دیا، ہمیں آنے والی نسل کے لیے قربانیاں دینی

جاپان ( رفعت سلیم ) اولمپکس 2020 کی میزبانی جاپان کرے گا اور ایسے میں جاپانی کمپنی نے مسلمانوں کے لیے ایک موبائل مسجد تعمیر کی ہے تاکہ اس دوران مسلم مذہبی عبادت سے محروم نہ رہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو اسپورٹس اور کلچرل ایونٹ کمپنی کی جانب سے یاسو پروجیکٹ کے تحت ویلز پر ایک مسجد بنائی گئی ہے جس میں مسلم کمیونیٹی اوقات کے مطابق عبادت کرسکے گی۔موبائل مسجد ہر اس جگہ جا سکے گی جہاں اولمپکس کھیلوں کے مقامات ہوں گے تاکہ اس دوران کوئی بھی مسلمان عبادت سے محروم نہ رہ سکے۔یاسو پروجیکٹ کے سی ای او کا کہنا تھا کہ جاپان میں تقریبا 1 لاکھ سے 2 لاکھ تک مسلم آبادی ہے اور موبائل مسجد کو بنانے کا مقصد مسلم افراد سے اپنی میزبانی شیئر کرنا ہےیہ مسجد ویلز پر مشتمل ایک ٹرک نما ہوگی جس کا سائز 48 اسکوائر میٹر ہے، جس میں بیک وقت 50 افراد نماز ادا کرسکتے ہیں یعنی یہ ایک بڑے کمرے جیسی ہوگی۔  اس میں وضو کرنے کا بھی خاص اہتمام کیا گیا ہے۔پروجیکٹ انتظامیہ کے مطابق فی الحال موبائل مسجد کو انٹرنیشنل اسپورٹس ایونٹس کے لیے استعمال کیا جائے گا۔جب کہ سی ای او نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں موبائل مسجد کو دیگر تقریبات کے دوران بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ مذہبی فاصلوں کو ختم کرنے میں مدد مل سکے۔ان کا  کہنا تھا کی مجھے خوشی ہوگی اگر انڈونیشا، ملائیشیا، افریقہ اور مشرقی وسطی جیسے ممالک کے پناہ گزین جو شام سے آتے ہیں وہ اس مسجد کو امن پھیلانے کے لیے استعمال

واشنگٹن(رفعت سلیم) امریکا نے پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی، استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے منتخب رہنماؤں سے مل کر کام کرنے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔اس سے قبل بھی ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد اور صاف شفاف الیکشن کی حمایت کرتے ہیں۔

لاہور ( رفعت سلیم )ایک انٹرویو مین ان کا کہنا تھا کہ ’ہم میں سے اکثر نے کارروائی کو آزادانہ اور منصفانہ پایا، جن مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا وہ پولنگ عملے کی ناتجزبہ کاری اور ٹریننگ میں کمی کی وجہ سے تھا۔‘ ہم سیاسی جماعتوں کے ایجنٹوں کے ساتھ بات کر رہے تھے، میں نے 70 بوتھ کا دورہ کیا ہو گا اور ہر جگہ پر ہمیں چار پانچ ایجنٹس ملے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ان سے جاننے کی کوشش کر رہے تھے کیونکہ وہی سب سے پہلے اعتراض کرتے ہیں، ان سب نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور کام ٹھیک چل رہا ہے اور کوئی اعتراض نہیں ہے۔ میرا خیال ہے کہ بڑا منصفانہ اور شفاف انتخاب تھا۔’ایک سوال جو اٹھایا جا رہا ہے کہ پولنگ بوتھ میں فوج کی موجودگی تھی اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے الیکشن سے پہلے بھی یہ اعتراض اٹھا گیا تھا۔‘ ہم نے چیف الیکشن کمشنز سے بات کی تھی جن کا کہنا تھا کہ پچھلی بار فوج کو صرف پولنگ اسٹیشن کے باہر لگایا گیا تھا جس کی وجہ سے شکایات سامنے آئی تھیں، اس بار انہیں اندر بھی تعینات کیا گیا ہے، وہ پریزائڈنگ افسر کے حکم پر صرف دیکھیں گے، اگر کوئی بات نظر آتی ہے تو وہ پریزائڈنگ افسر کو بتاتے اور اگر پریزائڈنگ افسر کو غلط کام کرتا دیکھتے تو اپنے سینئر فوجی افسران کو بتاتے جو الیکشن کمیشن کے سینئر افسران سے بات کرتے
۔

اسلام آباد( رفعت سلیم) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین آج ایم کیوایم پاکستان کو حکومت سازی کے لیے شمولیت کی باقاعدہ دعوت دیں گے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے وفاقی حکومت میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے ایم کیوایم پاکستان کو حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سلسلے میں گزشتہ روز پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔جہانگیر ترین نے گزشتہ روز ایم کیوایم پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان آج ملاقات پر اتفاق کیاگیا ہے۔ جہانگیر ترین آج کراچی پہنچیں گے جہاں وہ ایم کیوایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کریں گے اور وفاق میں حکومت سازی کے لیے باقاعدہ شمولیت کی دعوت دیں گے

اسلام آباد( رفعت سلیم) گورنر سندھ محمد زبیر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا اور وہ کل اپنےعہدے سے استعفیٰ دیں گے۔ذرائع کےمطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان وہ کل پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے۔ گورنر سندھ نے الیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کی وجہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عام انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدواروں کے ساتھ الیکشن کمیشن کا رویہ اور دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد ہونا بھی گورنر سندھ کے استعفے کی وجوہات میں شامل ہے۔



تھائی لینڈ (محسن رضا )بنکاک کے علاقہ پراٹنم میں تھائی لینڈ کی دوسری بڑی بلڈنگ بائیوکے سوئٹ کی آٹھویں منزل سے 40 سالہ خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ۔خاتون کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔چھلانگ لگانے والی خاتون (pregnant) بھی تھی۔
تھائی لینڈکی پولیس اور ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے تاہم خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی ۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ مجلس عمل اور ن لیگ کی جانب سے مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلافبلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) نے 25 جولائی کے انتخابات کو مسترد کر دیا۔اسلام آباد میں منعقدہ کل جماعتی کانفرنس کی سربراہی متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے مشترکہ طور پر کی۔کانفرنس کے بعد سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ عوام کا مینڈیٹ نہیں بلکہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔سربراہ ایم ایم اے نے کہا کہ اے پی سی میں شریک تمام جماعتوں نے ملک میں ازسرنو شفاف انتخابات کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دوبارہ انتخابات چلانے کے لیے تحریک چلائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں جمہوریت کی بقا چاہتے ہیں، جمہوریت کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دیکھیں گے کہ یہ کس طرح سے اس ایوان کو چلاتے ہیں، ان لوگوں کو ایوان میں داخل ہونے نہیں دیں گے، چور لٹیروں کو اس مقدس آیوان میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ تحریک چلانے کے معاملے پر متفق ہوں لیکن حلف نہ اٹھانے کے حوالے سے پارٹی رہنماوں سے مشاورت کروں گا اور جلد اگلا لائحہ عمل جاری کریں گے۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی سے رابطے کے باوجود ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اے پی سی میں شریک ہوئے۔قبل ازیں یہ خبریں سامنے ا?ئی تھیں کہ ایم کیو ایم نے عین موقع پر اے پی بی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اے پی سی میں شرکت معذرت کرلی ہے۔پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھیجا ہے کہ پی پی آپ کے مو ¿قف کے ساتھ ہیں لیکن آج پارٹی کا مشاورتی اجلاس بلارکھا ہے جس کی وجہ سے پی پی رہنما اے پی سی میں شریک نہیں ہوسکتے۔علاوہ ازیں قومی وطن پارٹی کےسربراہ آفتاب شیر پاو ¿، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ،سردار مہتاب، خرم دستگیر، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، مولانا فضل الرحمان، اکرم درانی، وزیر اعظم آزاد کشمیر، گورنر سندھ محمد زبیر، ایم کیو ایم کے فاروق ستار و دیگر اے پی سی میں شریک ہیں۔خیال رہے کہ ایم ایم اے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز انتخابات کے نتائج مسترد کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتوں کو بھی انتخابات کالعدم قرار دینے کے لیے اتفاق رائے پر لائیں گے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ عوامی مینڈیٹ نہیں بلکہ عوامی مینڈ?ٹ پر ڈاکا ڈالا گ?ا، تاریخ کا بدترین جھرلو پھیرا گیا، خود ا?رام سے بیٹھیں گے نہ کسی کو بیٹھنے دیں گے اور بھرپور مزاحمت کریں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن نے وفاق میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کیا ہے جب کہ پارٹی صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہے اور اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 127 اور تحریک انصاف کو 118 نشستیں حاصل ہیں۔پنجاب اسمبلی میں مجموعی نشستوں کی تعداد 371 ہے جس میں 66 نشستیں خواتین اور 8 اقلیتوں کے لیے مخصوص ہیں اور کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے 149 نشستیں درکار ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک جاری کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پاس 127 اور تحریک انصاف کے پاس 118 نشستیں ہیں جب کہ 27 نشستوں کے ساتھ آزاد امیدوار تیسرے نمبر پر ہیں۔دیگر جماعتوں میں پیپلز پارٹی کے پاس 7، مسلم لیگ 6، بلوچستان عوامی پارٹی ، مسلم لیگ فنکشنل اور پاکستان عوامی راج کو ایک ایک نشست حاصل ہے۔کسی بھی جماعت کی حکومت بنانے کے لیے آزاد امیدوار اہم کردار ادا کریں گے اور حکومت بنانے کے لیے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے ا?زاد ارکان سے رابطے شروع کردیے اور اب تک 14 کو پارٹی میں شامل ہونےکی دعوت دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر خان ترین اور چوہدری سرور مزید ا?زاد ارکان سے رابطوں میں مصروف ہیں۔تحریک انصاف کی اتحادی مسلم لیگ ق کے پاس بھی پنجاب اسمبلی میں 7 نشستیں ہیں اور پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی بھی 6 نشستوں کے ساتھ جوڑ توڑ میں کردار ادا کرےگی۔

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی، استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے منتخب رہنماو ¿ں سے مل کر کام کرنے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔اس سے قبل بھی ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد اور صاف شفاف الیکشن کی حمایت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ملک کے نئے وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے پنجاب میں اکثریت ملنے پر حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر حکومت بنانے سے روکا گیا تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا قوم کو یاد دلاتا ہوں کہ نوازشریف نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو حکومت بنانے کا موقع دیا اور اب (ن) لیگ پنجاب میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی پارٹی بن کر ابھری ہے اس لیے تمام آئینی اداروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوری روایات کا پاس کیا جائے ، پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی اکثریت ہے، صوبے میں حکومت بنانے کے لیے ہم پیپلز پارٹی، ہم خیال اور مسلم لیگ (ق) سے بھی بات کریں گے، اگر حکومت بنانے سے روکا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔حمزہ شہباز نے الزام لگایا کہ انتخابات میں پری پول دھاندلی کی گئی، ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا جسے ایکسپوز کریں گے، ہمارے کارکنوں کو مارا پیٹا گیا جس کے بارے میں ہم قوم کا آگاہ کرتے رہیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قوم سے خطاب پر رد عمل میں (ن) لیگ کے رہنما نے کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں اچھی باتیں کیں لیکن انہیں کام کرنا پڑے گا، انہیں اپنی کہی باتوں پر پہرہ دینا پڑے گا۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 251، پنجاب کے 289، سندھ کے 118، خیبرپختونخوا کے 95 اور بلوچستان کے 45 حلقوں کے نتائج جاری کردیئے، جن کے مطابق قومی اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف، سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) جبکہ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کو برتری حاصل ہے۔قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی 108، مسلم لیگ (ن) 62، پیپلز پارٹی 42، 12 آزاد امیدوار، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے ) 11، پاکستان مسلم لیگ 5، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان 4، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 2 اور عوامی مسلم لیگ، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انسانیت کو ایک ایک نشست حاصل ہوئی۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 19، پنجاب کے 6، سندھ کے 11،خیبرپختونخوا کے 2 اور بلوچستان کے 5 حلقوں کے نتائج جاری نہیں کیے گئے۔عام انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن ا?و ¿ٹ تقریباً 55 فیصد رہا تاہم اس حوالے سے سرکاری طور پر اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔


لاہور( رفعت سلیم) عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لاہور کا میدان مار لیا ہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر لاہور عابد حسین قریشی نے قومی اسمبلی کی 14 اور صوبائی اسمبلی کی 30 میں 29 نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
نتائج کے مطابق لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں میں سے 10 مسلم لیگ (ن) نے جیت لی ہیں جب کہ 4 سیٹوں پر پی ٹی آئی کامیاب رہی ہے۔لاہور کے این اے 123سے (ن) لیگ کے محمد ریاض97197 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے واجد عظیم 72535 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔این  اے سے (ن) لیگ کے حمزہ شہباز نے 146294 ووٹ لیکر فتح حاصل کی جب کہ ان کے  مدمقابل پی ٹی آئی کے نعمان قیصر 80981 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔این اے 125 سے (ن) لیگ کے وحید عالم نے اپ سیٹ کیا اور تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دی۔ وحید عالم نے 122327 ووٹ  لیے جب کہ یاسمین راشد 105857 ووٹ حاصل کرسکیں۔این اے 126 میں پی ٹی آئی کے حماد اظہر 105734 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ (ن) لیگ کے مہر اشتیاق 102677 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
لاہور کے ایک اور اہم حلقے این اے127 میں (ن) لیگ کے پرویز ملک  91197 ووٹ  حاصل کرکے کامیاب قرار پائے اور ان کے مدمقابل ی ٹی آئی کے جمشید اقبال 54936 ووٹ حاصل کرسکے۔این اے 128 میں (ن) لیگ کے روحیل اصغر نے کامیابی حاصل کی اور 98199 ووٹ لیے جب کہ تحریک انصاف کے اعجاز احمد 52774 ووٹ حاصل کرسکے۔
لاہور کے حلقے این اے 129 کا انتخابی دنگل (ن) لیگ کے سردار ایاز صادق نے اپنے نام کیا اور تحریک انصاف کے علیم خان کو شکست دی۔ ایاز صادق نے 103021 ووٹ لیے جب کہ علیم خان 94879 ووٹ لے سکے۔این  اے 130 میں پی ٹی آئی کے شفقت محمود 127405 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جب کہ (ن) لیگ کے خواجہ احمد حسان 104625 ووٹ لیکر پیچھے رہے۔لاہور کے سب سے بڑے انتخابی معرکے  میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان فاتح قرار پائے اور انہوں نے این اے 131 میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو شکست دی۔عمران خان نے  84313 ووٹ جب کہ خواجہ سعدرفیق نے 83633 ووٹ حاصل کیے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف ملک بھر میں 4 حلقوں سے انتخابی میدان میں اترے تھے لیکن انہیں واحد کامیابی لاہور کے حلقے این اے 132 سے حاصل ہوئی۔انہوں نے 95834 ووٹ لیے جب کہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے منشاء سندھو 49093 ووٹ حاصل کرسکے۔این اے 133 سے مسلم لیگ (ن) کے پرویز ملک 89678 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جب کہ تحریک انصاف کے اعجاز چودھری نے  77231 ووٹ حاحل کیے۔این اے 134 میں مسلم لیگ (ن) کے رانا مبشر نے 76291 ووٹ حاصل کیے جب کہ پی ٹی آئی کے ملک ظہیر عباس 45991 ووٹ لے سکے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 135 سے پی ٹی آئی کے ملک کرامت علی کھوکھر کامیاب قرار پائے اور انہوں نے (ن) لیگ کے ملک سیف کھوکھر کو شکست دی۔ملک کرامت نے 64765اور ملک سیف کھوکھر نے 55431 ووٹ لیے۔
این اے 136 سے (ن) لیگ کے ملک افضل کھوکھو نے انتخابی معرکے میں کامیابی حاصل کی اور وہ 88831 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کے ملک اسد کھوکھر 44669 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔لاہورکی صوبائی اسمبلی کی 30 میں سے 29 نشستوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 20 سیٹیں جیت چکی ہے جب کہ تحریک انصاف 9 نشستوں پر کامیاب رہی ہے۔پی پی 144 سے مسلم لیگ (ن) کے سمیع اللہ خان 45525 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جب کہ  تحریک انصاف کے خالد محمود نے 37 ہزار ووٹ لیے۔پی پی 145 پر مسلم لیگ (ن) کے غزالی سلیم بٹ نے ووٹ  لیکر فتح حاصل کی اور ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے ملک محمد آصف جاوید 27912 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔
پی پی 146 کے اہم معرکے میں مسلم لیگ (ن) کے محمد حمزہ شہباز شریف نے 71389 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور تحریک انصاف کے زمان نصیب 43422 ووٹ لے سکے۔پی پی 147 سے مسلم لیگ (ن) کے مجتبیٰ شجاع الرحمان 63297 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جب کہ اس حلقے سے پی ٹی آئی کے محمد طارق سعادت 28887 ووٹ حاصل کرسکے۔پی پی 148 سے مسلم لیگ ن کے شہباز احمد جب کہ پی پی 149 سے ن لیگ کے میاں مرغوب احمد کامیاب ہوئے۔
پی پی 150 سے مسلم لیگ (ن) کے بلال یاسین نے 56035 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی اور ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے چوہدری محمد اصغر 37310 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 151 سے تحریک انصاف کے میاں اسلم اقبال نے کامیابی حاصل کی اور 65830 ووٹ حاصل کیے جب کہ مسلم لیگ ن کے باقر حسین 51971 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔لاہور کے حلقے پی پی 152 سے مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما رانا مشہود احمد 43668 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جب کہ تحریک انصاف محمد ارشاد ڈوگر 37143 ووٹ حاصل کرسکے۔پی پی 153 سے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ عمران نذیر نے خالد محمود گھرکی کو شکست دی اور انہوں نے 44556 ووٹ حاصل کیے۔پی پی 154 سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری اختر علی 53529 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جب کہ پی ٹی آئی کے حافظ نصیب اعوان 30042 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ لاہور کے ایک حلقے پی پی 156 سے مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد وحید نے پی ٹی آئی کے میاں محمد افتخار کو ہرایا اور انہوں نے 52529 ووٹ لیے۔پی پی 157 سے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سلمان رفیق 40076 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جب کہ اس حلقے میں تحریک انصاف کے محمد شعیب صدیقی دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 159 سے تحریک انصاف کے مراد راس نے مسلم لیگ ن کے محمد نعمان کو شکست دی جب کہ پی پی 160 سے تحریک انصاف کے میاں محمود الرشید اور پی پی 161 سے پی ٹی آئی کے ہی ملک ندیم عباس نے کامیابی حاصل کی۔لاہور کے حلقے پی پی 162 سے مسلم لیگ (ن) کے یاسین عامر 42102 ووٹ لیکر  کامیاب قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کے علیم خان 41290 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 163 سے (ن) لیگ کے نثار احمدجب کہ پی پی 164 اور پی پی 165 سے شہباز شریف نے فتح حاصل کرلی ہے۔پی پی 166 سے مسلم لیگ (ن) کے رمضان صدیق 42068 ووٹ لیکر کامیاب رہے اور ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے عبدالکریم راہی 33993 ووٹ حاصل کرسکے۔پی پی 167 سے تحریک انصاف کے نذیر احمد چوہان نے ن لیگ کے میاں محمد سلیم کو شکست دی جب کہ قومی اسمبلی کی نشست پر ہارنے والے خواجہ سعد رفیق نے  پی پی 168 پر کامیابی حاصل کی۔لاہور کے حلقے پی پی 169 سے مسلم لیگ (ن) کے اختر حسین 31458ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جب کہ پی پی 170 سے تحریک انصاف کے محمد امین ذوالقرنین نے فتح حاصل کی۔پی پی 171 سے مسلم لیگ ن کے رانا محمد طارق جب کہ پی پی 173 سے تحریک انصاف کے سرفراز حسین کامیاب قرار پائے ہیں۔


کراچی( رفعت سلیم) سندھ اسمبلی کی 130 جنرل نشستوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو 74 نشستوں پر برتری حاصل ہے جس کے بعد یہ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اورصوبے میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔سندھ اسمبلی کے ایوان میں مجموعی نشستوں کی تعداد 168 ہے جس میں 29 نشستیں خواتین جب کہ 9 نشستیں اقلیتوں کے لیے مخصوص ہیں۔کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے 68 نشستیں درکار ہیں اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 74 نشستوں کے ساتھ  مضبوط پوزیشن میں ہے اور مسلسل تیسری مرتبہ آئندہ پانچ سال کے لیے صوبے میں حکومت بنائے گی۔دیگر جماعتوں میں تحریک انصاف نے 18، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 12، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 11، مسلم لیگ ن اور متحدہ مجلس عمل نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔خواتین اور اقلیتی نشستوں کو کامیاب سیاسی جماعتوں کے درمیان انہیں حاصل کامیابی کے تناسب سے تقسیم کیا جائے گا جس کے بعد پیپلز پارٹی ایوان میں مکمل طور پر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔


راولپنڈی( رفعت سلیم) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بٹگرام میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران حادثے میں پاک فوج کے مزید 5 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق این اے 12 بٹگرام میں انتخابی مواد کی فراہمی کے بعد واپس آنے والی گاڑی 250 فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دھرتی کے 5 مزید بیٹے وطن پر قربان ہوگئے۔ قوم کے 5 بیٹوں نے فرض کی راہ میں جانیں قربان کیں اور فرض کی راہ میں دی گئی قربانی سے بڑی قربانی کوئی نہیں۔الیکشن ڈیوٹی کے دوران دہشت گردوں کے حملے اور گاڑی کو حادثے میں شہید جوانوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 271 کے پولنگ عملے کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر پاک ایران سرحد کے قریب دشتک کے علاقے میں حملہ کیا گیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی کانوائے پر زمان ماؤنٹین رینج کے علاقے میں الیکشن کے عمل کو متاثر کرنے کے لیے حملہ کیا گیا تھا لیکن سیکیورٹی فورسز نے حملے کو ناکام بنا کر پولنگ عملے کو ان کے مقام تک پہنچانا یقینی بنایا۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار شہید ہوئے جن کی شناخت سپاہی عمران، سپاہی جہانزیب اور سپاہی اکمل کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ حملے میں پولنگ ٹیم کے اسکول ٹیچر سیف اللہ بھی شہید ہوئے۔

لاهور ( رفعت سلیم ) پاکستان تحریک انصاف کے 'نئے پاکستان' کا خواب پورا ہونے کے قریب نظر آرہا ہے اور غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی 118 جبکہ مسلم لیگ (ن) کو 62 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد انتخابی نتائج موصول ہورہے ہیں، غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی 40، متحدہ مجلس عمل کو 12، ایم کیو ایم پاکستان کو 6 اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 5 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔اسی طرح بی این پی مینگل کو 5، مسلم لیگ (ق) کو 4، عوامی مسلم لیگ اور اے این پی کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے، قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو بھی برتری حاصل ہے۔

نیو دہلی ( رفعت سلیم ) کانگریس رہنما راہول گاندھی نے ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کے لیے الیکٹرنک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے بجائے پاکستان کی طرح بیلٹ پیپرز استعمال کرنے کا مطالبہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح پاکستان میں انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز استعمال کیے گئے ہیں ویسے ہی بھارتی انتخابات کے لیے بھی استعمال کیے جائیں۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو گھنٹوں تک آپریشنل رکھنے کے لیے بڑی مقدار میں بجلی ضائع ہوتی ہے،اگر پاکستان انتخابات کے لیے بیلٹ پیپر استعمال کرسکتا ہے تو بھارت کو بھی اس طرف توجہ دینی چاہیے۔ ایوان زیریں انتخابات میں بیلٹ پیپرز استعمال کرنے کا مطالبہ دیگر بھارتی سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی کیا گیا ہے جن میں سی پی آئی (ایم)،  اے اے پی، ایس پی اور بی ایس پی سمیت دیگر شامل ہیں

لاهور ( رفعت سلیم ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے انہیں انتخابات میں واضح برتری پر مبارکباد دی ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ گزشتہ روز انتخابات کے موقع پر بھی پی ٹی آئی کی جیت کے لیے پر امید تھیں اور اب واضح برتری پر انہوں نے عمران خان کو مبارکباد دی۔سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں جمائما نے کہاکہ ’22 سال بعد تمام تر مشکلات، جدوجہد اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹے کے والد پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہیں‘۔انہوں نے لکھا کہ ’عمران خان کی کامیابی خود پر یقین اور شکست کے آگے سر تسلیم خم نہ کرنے کی بہترین مثال ہے‘۔جمائما نے چیئرمین پی ٹی آئی کو یاد دلایا کہ ’عمران خان کے لیے یہ چیلینج ہے کہ وہ یاد رکھیں کہ وہ کیوں سیاست میں آئے ہیں‘۔ انہوں نے اپنے سابق شوہر عمران خان کو مبارک باد بھی پیش کی۔اس سے قبل انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ’عمران خان کا 1997کا پہلا الیکشن یاد ہےجب وہ سیاست میں نئے آئے تھے جس میں وہ غیر آزمودہ اور نظریاتی تھے‘۔انہوں نے بتایا کہ ’میں ان کی کال کا لاہور میں انتظار کر رہی تھی، اس وقت سلیمان 3 ماہ کا تھا، الیکشن کے بعد عمران نے فون کیا اور کہا ہم نے شکست میں کلین سویپ کیا ہے میں سن کر ہانپنے لگی لیکن وہ دوسری جانب قہقہ لگا رہے تھے‘۔

لاهور ( رفعت سلیم ) کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں شہادتوں کی تعداد 31 ہوگئی جبکہ متعدد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ترجمان اسپتال کے مطابق خودکش حملے کے 70 زخمیوں کو سنڈیم صوبائی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا، جن میں سے 19 زخمیوں کو ڈسچارج کردیا گیا، 5 زخمیوں کو سی ایم ایچ اور 17 زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال ریفر کردیا گیا جبکہ  29 زخمی سنڈیمن ہیڈکوارٹر اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔دوسری جانب دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں سب انسپکٹر خالق کی مدعیت میں نامعلوم افراد کےخلاف درج کرلیا گیا۔مقدمہ سیون اے ٹی اے اور ایکسلپوسو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا، جس میں 302،324، 345 اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔





بنی گاله ( رفعت سلیم ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ نے مجھے اپنے خواب کو پورا کرنے کا موقع دیا ہے۔بنی گالہ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 22 سال کی جدوجہد کے بعد اللہ نے مجھے موقع دیا ہے کہ میں اپنے خواب کو پورا کر سکوں۔ عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے اتنی گرمی کے باوجود الیکشن کے عمل میں حصہ لیا انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوںانتخابی امیدواروں سمیت سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی الیکشن کے عمل کے لیے اپنی جانیں دیں جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میں جس شخصیت سے متاثر ہوں وہ نبی کریم ﷺ ہیں اور انہوں نے انسانیت کا ایسا نظام رائج کیا جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ میں پاکستان کو ایسی فلاحی ریاست چاہتا ہوں جس طرح ہمارے نبی ﷺ نے بنائی تھی لیکن ہماری ریاست میں یہ نظام الٹا ہے جہاں آدھی سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار ہی ہے۔عمران خان نے دھاندلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے بنائی تھی اور نگران حکومت بھی تمام سیاسی جماعتوں نے مشاورت کے ساتھ بنائی تھیں۔ جب میں نے 2013 میں دھاندلی کی بات کی تو ساری جماعتوں نے میری مخالفت کی تھی لیکن اگر کسی جماعت کو کسی بھی حلقے میں دھاندلی کی شکایت ہے تو ہم تعاون کریں گے اور وہ حلقے کھلوائیں گے۔ یہ پاکستان کا سب سے صاف اور شفاف الیکشن ہوا جس پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


کراچی ( رفعت سلیم ) قومی کرکٹرز کی جانب سے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کو عام انتخابات 2018 میںکامیابی پر مبارک باد پیش کی جاری ہے۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر عمران خان اور پی ٹی آئی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ایک تاریخی جیت ہے، آخرکار 22 برس کی جدوجہد نے بھرپائی کردی ہے‘۔آفریدی نے عمران خان کے لیے لکھا کہ ’پاکستانیوں کو آپ سے بہت امیدیں ہیں اور میں امید کرتا ہوں کے آپ آگے آکر قیادت کریں گے انہوں نے تمام مخالف جماعتوں اور میڈیا سے درخواست کی کہ انتخابی نتائج کو تسلیم کریں اور نئے پاکستان کے لیے مدد کریں۔
قومی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی عمران خان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ آپ نے ایک بار پھر کر دکھایا، کرپشن کے خلاف طویل جدو جہد تھی‘۔محمد حفیظ نے عمران خان کو طاقتور، بھروسہ مند اور بہترین رہنما قرار دیتے ہوئے لکھا کہ بن گیا نیا پاکستان انشاءاللہ۔  ایسے ہی کرکٹر  احمد شہزاد نے بھی عمران خان کی جدو جہد کو سراہا اور انہیں مبارک باد پیش کی۔  اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آخر کار اب ہمارے پاس ایک ایسا رہنما ہے جس پر ہم فخر کرسکتے ہیں دنیا کے آگے ، نئے پاکستان کا خواب پورا ہوگیا ہے‘۔


کراچی( رفعت سلیم) عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی واضح برتری کا اثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑا، جہاں خریداری کی لہر دیکھنے میں آئی۔اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز 767 پوائنٹس اضافے سے ہوا اور 100 انڈیکس 42 ہزار 106 پر ریکارڈ ہوا۔توقعات سے بہتر نتائج ملنے پر اسٹاک ایکسچینج میں رجحان مثبت ہے۔

لاهور ( رفعت سلیم ) پاکستان تحریک انصاف کے 'نئے پاکستان' کا خواب پورا ہونے کے قریب نظر آرہا ہے اور غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی 114 جبکہ مسلم لیگ (ن) کو 64 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget