HAR KHABAR

Latest Post
۔پاکستان میں پانی کا بحران آچکا !!! مانے یا نا مانے پانی پر جنگوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔۔۔!!! anjuman e tajran anp apc army BALOCHISTAN ASSEMBLY BIKE RACING bollywood Business COLUMNS CPEC cricket CRIME election FBR FIA FPCCI hockey imran khan international interpol ISPR judicial kashmir KPK KPK ASSEMBLY lahore latest news LCCI local local news mma mqm multan N.R.O NA124 NAB national NATIONAL ASSEMBLY NEPRA oil pakistan PIA PIAF pmln POLICE Political news ppp PRESIDENT PRIME MINISTER psp PTI punjab PUNJAB ASSEMBLY RAILWAY rangers rawalpindi showbiz SINDH SINDH ASSEMBLY social issues sports STOCK EXCHANGE SUPREME COURT TECNOLOGY thailand world آزاد امدوار محمد عظیم قصوری کے ساتھ گفتگو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل، سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد گرفتار احتساب عدالت فیصلے کی تفصیلات دیکھ رہے ہیں جلد واپسی کا فیصلہ کیا جائیگا، نواز شریف اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش دھماکا، 19 افراد ہلاک اُلتر پیک پر پھنسے 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا، ایک کی لاش گلگت منتقل الیکشن سے دستبردار ہونے کا وقت ختم، مخدوم جاوید ہاشمی سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں،انتخابی امیدواروں اور پولنگ ایجنٹوں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری الیکشن کمیشن کا اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگران وفاقی اور صوبائی وزرا کو کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے (ن) لیگی امیدوار رانا اقبال پر مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا امریکہ میں تارکین وطن کے حق میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید مظاہرہ بلاول بھٹو کو الیکشن ضابطہ کی خلاف ورزی پر نوٹس آگیا پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنا معیشت کے لئے بری خبر ہے ۔فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا گیا، پیاف پاکستان میں کان کنی و معدنیات کے بہت ذخائر موجود ہیں،ریجنل چئیرمین ایف پی سی سی آئی چوہدری عرفان یوسف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر لاہور چیمبر کی سخت تنقید، فوری واپسی کا مطالبہ تھائی لینڈ میں نئے امیگریشن قوانین کا اطلاق، پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع، صدر نے آرڈیننس پر دستخط کردیے ٹیکس ایمنسٹی کی تاریخ میں اضافہ خوش آئند۔ عوام بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ رحمت اللہ جاوید چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ کھلی عدالت میں ججز کی تضحیک کریں ‘ جسٹس شوکت صدیقی چین خواجہ خاور رشید زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے،راجہ وسیم حسن سنجے دت خود پر بننے والی فلم دیکھ کر رو پڑے سندھ حکومت جاتے جاتے شرجیل میمن کو نواز گئی سیاست میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوں، چوہدری نثار صنعتی شعبہ کو ریلیف دینے کے لئے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے: پیاف عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، پاکستانی نظام میں 10خامیوں کی نشاندہی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دو دن سے بجلی بند،لیسکوگھوڑے بیچ کر سو گیا۔ کچھ لوگ کالا باغ ڈیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں. اسفند یار ایک بار پھر کالا باغ ڈیم کے خلاف پھٹ پڑے گیلپ پاکستان، پلس کنسلٹنٹ اور آئی پی او آرکے الیکشن سروے کے نتائج جاری لیاری میں بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ، مظاہرین کی پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی. میاں محمد ادریس کو لائنز کلب انٹرنیشنل کا ڈائریکٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں نگران حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرول 7 روپے 54 پیسے اور ڈیزل 14 روپے مہنگا نگران وزیراعلی پنجاب کی قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف فتح پر مبارکباد نواز شریف اور مریم کا ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ، ذرائع وزیراعلیٰ سندھ سب سے امیر اوروزیراعلیٰ بلوچستان سب سے غریب نکلے



لاہور (نیوز 6 رپورٹ ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے ز مبابوے کے خلاف ٹرائی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عزم، جذبے اور محنت سے کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم کوشکست دی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح اپنے نام کی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے ہر شعبہ میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کیا۔ٹرائی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔پاکستانی قوم قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ایسی ہی شاندار کارکردگی کی توقع رکھتی ہے.امیدہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹرائی سیریز کے آئندہ میچز میں بھی فتح حاصل کرے گی۔





لاہور ( نیوز 6 رپورٹ )چھوٹی صنعتوں کے قومی ماہر و فائونڈر ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحمت اللہ جاوید نے کہا ہے کہ ایمنسٹی سکیم کی تاریخ ادائیگی کو 31 جولائ تک بڑھانا حکومت کی دانشمندی ھے- حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولت سے تمام محب وطن پاکستانیوں کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ جن لوگوں کی دولت بیرون ممالک موجود ہے انہیں چاہئے کہ وہ اپنی دولت پاکستان میں لے کر آئیں اب وطن عزیز پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول نہایت سازگار ہے اور انڈسٹری کیلئے وسیع مواقع اور حکومتی وسائل دستیاب ہیں لہذا پاکستانی معیشت کو ترقی دینے کیلئے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہئے اس اقدام سے ناصرف معیشت ترقی کرے گی بلکہ پاکستان قرضوں کے بوجھ سے نکل آئے گا۔ رحمت اللہ جاوید نے نیوز 6 کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اقدام قابل تحسین ہے اس سکیم کی بدولت پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوا ہے امید ہے آئیندہ چند روز میں پاکستان کو سرمایہ کی مد مزید محاصل وصول ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم سے ملنے والے سرمائے کو انڈسٹری کی ترقی کیلئے تیار صرف کرنا چاہئے تاکہ پاکستان میں بے روزگاری اور معاشی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ  اب سب کو اس شاندار موقع سے پورا فائدہ حاصل کرنا چاہئے اور اپنی دولت کو وطن عزیز کی ترقی کے لیے استعمال کر کے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنے ملی جذبے  کا اظہار کرنا چاہئے - آج وطن عزیز آپ سے ایک خوشحال اور پر امن اور محبوب پاکستان کا خواہ ہے آگے بڑھ کر اپنی آنے والی نسلوں کی بقا کے لیے میڈ ان پاکستان کو ترقی دیں۔



اسلام آباد (رپورٹ ۔ منور بھٹی ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے قائد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنی میں نے نہیں بلکہ نواز شریف نے میرے ساتھ کی ہے۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں ا ±ن لوگوں کو ٹکٹ دیے گئے جنہوں نے نواز شریف کو گالیاں دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب میں اپنا راستہ لے چکا ہوں اور واپسی کی کوئی گنجائش باقی نہیں ہے، میں نے نواز شریف کے ساتھ کوئی بے وفائی نہیں کی اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی بیان دیا بس اتنا کہا کہ عدلیہ اور فوج سے محاذ آرائی نہ کریں۔قبل ازیں اسلام آباد میں مجلس العلما ءاسلام پاکستان کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ اسلام پسندوں اور دائیں بازو کی جماعت ہے، مسلم لیگ میرے خاندان اور میرے خون میں ہے لیکن اب مسلم لیگ نظریاتی مسلم لیگ نہیں رہی۔ان کا کہنا تھا کہ میری قومی اسمبلی کی سیاست کا آغاز 1985میں ہوا اور بطور ممبر اسمبلی جو کام کیا اپنے ضمیر کے مطابق کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوں، اپنی سیاست اللہ اور اس کے رسول کے احکامات پر ڈھا لی ہے۔سابق وزیر نے کہا کہ میں نے اقوام متحدہ میں جو تقریر کی وہ بھی ریکارڈ پر ہے، میں نے کہا کہ مسلمان دہشتگرد نہیں بلکہ سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ہیں۔چوہدری نثار کا کہنا تھا میں نے یو این میں کہا کہ دہشت گردی کی صورتحال نہیں بدلےگی جب تک مغرب اپنی سوچ نہیں بدلےگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے سینٹ میں کہا کہ مدرسے دہشت گردی کا مرکز نہیں جس پر اندر سے میری ٹانگیں کھینچی گئیں۔


July 01, 2018
ہرارے (نیوز 6 رپورٹ ) سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 74رنز سے شکست دیدی ہے۔ہرارے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے 183رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کیلئے چبھابھا اور مائر نے اننگز کا آغاز کیا تو محمدنواز نے چبھابھا کو بغیر کوئی رن سکور کیے پوویلین بھیج دیا ، کپتان ہیملٹن مسا کاڈزا بھی 7رنز بنا کر حسن علی کا شکار بن گئے،سولو من مائر اور موساکاڈزا کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے 35رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس کے بعد مائر27رنز بنا کر نواز کا دوسرا شکا ر بنے،پیٹر مور 2رنز بنا کر شاداب کی دوسری وکٹ بنے جس کے بعد حسن علی نے ایلٹن چگمبھرا کو 14رنز پر بولڈ کیا ،موساکاڈزا 43رنز بنا کر عثمان شنواری کا پہلا شکار بنے جنہوں نے ایک رن بنانے والے چشورو کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ کروایا۔ریان برل محمد حفیظ کا پہلا شکا ر بنے جنہوں نے موزاربانی کو بولڈ کرکے زمبابوین اننگز کا اختتام کیا اور پوری مہمان ٹیم 108رنز پر پوویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کیلئے حسن علی ، عثمان شنواری ، محمدحفیظ اور نواز نے 2،2جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی تو محمد حفیظ اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔اوپننگ بلے بازوں نے پہلی وکٹ پر 13 رنز کی شراکت قائم کی تھی کہ محمد حفیظ 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، نئے آنےوالے بلے باز طلعت حسین بھی زیادہ دیر کریز پر کھڑے نہ رہ سکے اور 10 رنز بنا کر چیبھایا کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے کر چلتے بنے۔کپتان سرفراز احمد اور فخرزمان نے تیسری وکٹ پر 34 رنز جوڑے اور ٹیم کا مجموعی سکور 78 تک پہنچا تھا کہ کپتان ہمت ہار بیٹھے اور 16 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔شعیب ملک اور فخر زمان نے بھی سکور تیزی سے آگے بڑ ھایا اور اس دوران فخر زمان نے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی دوسری نصف سنچری مکمل کی ، فخر زمان 61رنز بنا کر بولڈ ہوئے ، شعیب ملک اور آصف علی نے 32گیندوں پر 62رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کی ، آصف علی 41اور شعیب ملک 37رنزکے ساتھ ناٹ آ?ٹ رہے ، زمبابوے کیلئے چیشورو نے 2اور موزاربانی اور چبھابھا نے ایک ، ایک وکٹ لی۔پاکستان نے سابق کپتان محمد حفیظ کو حتمی گیارہ کھلاڑیوں میں شامل کیا ہے جب کہ فاسٹ با?لر محمد عامر کی جگہ عثمان شنواری کو جگہ کو موقع دیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، حسین طلعت، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز اور حسن علی ٹیم کا حصہ ہیں۔ زمبابوین کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان مالی معاملات پر تنازع کے باعث سینئر کھلاڑی سہ فریقی سیریز کا حصہ نہیں جس کی وجہ سے سکواڈ میں نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔زمبابوین ٹیم کے کامیاب کھلاڑی برینڈن ٹیلر ٹیم میں شامل نہیں جبکہ سکندر رضا کینیڈا میں ٹی ٹونٹی گلوبل لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں، گریم کریمیر، سین ولیمز اور کریگ ایرون بھی سہ فریقی سیریز میں زمبابوے کی نمائندگی نہیں کر رہے۔ زمبابوین ٹیم کی قیادت کے فرائض ہیملٹن مساکدزا انجام دیں گے اور ٹیم کے کوچ لال چند راجپوت نے حال ہی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ پاکستان ٹی ٹونٹی رینکنگ کی سب سے بہترین ٹیم ہے جبکہ زمبابوے عالمی درجہ بندی میں 12 ویں نمبر پر ہے۔ سیریز میں شامل تیسری ٹیم آسٹریلیا بھی تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔سہ فریقی سیریز میں تینوں ٹیمیں چار چار میچز کھیلیں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 8 جولائی کو کھیلا جائےگا۔

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget