HAR KHABAR

Latest Post
۔پاکستان میں پانی کا بحران آچکا !!! مانے یا نا مانے پانی پر جنگوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔۔۔!!! anjuman e tajran anp apc army BALOCHISTAN ASSEMBLY BIKE RACING bollywood Business COLUMNS CPEC cricket CRIME election FBR FIA FPCCI hockey imran khan international interpol ISPR judicial kashmir KPK KPK ASSEMBLY lahore latest news LCCI local local news mma mqm multan N.R.O NA124 NAB national NATIONAL ASSEMBLY NEPRA oil pakistan PIA PIAF pmln POLICE Political news ppp PRESIDENT PRIME MINISTER psp PTI punjab PUNJAB ASSEMBLY RAILWAY rangers rawalpindi showbiz SINDH SINDH ASSEMBLY social issues sports STOCK EXCHANGE SUPREME COURT TECNOLOGY thailand world آزاد امدوار محمد عظیم قصوری کے ساتھ گفتگو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل، سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد گرفتار احتساب عدالت فیصلے کی تفصیلات دیکھ رہے ہیں جلد واپسی کا فیصلہ کیا جائیگا، نواز شریف اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش دھماکا، 19 افراد ہلاک اُلتر پیک پر پھنسے 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا، ایک کی لاش گلگت منتقل الیکشن سے دستبردار ہونے کا وقت ختم، مخدوم جاوید ہاشمی سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں،انتخابی امیدواروں اور پولنگ ایجنٹوں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری الیکشن کمیشن کا اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگران وفاقی اور صوبائی وزرا کو کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے (ن) لیگی امیدوار رانا اقبال پر مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا امریکہ میں تارکین وطن کے حق میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید مظاہرہ بلاول بھٹو کو الیکشن ضابطہ کی خلاف ورزی پر نوٹس آگیا پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنا معیشت کے لئے بری خبر ہے ۔فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا گیا، پیاف پاکستان میں کان کنی و معدنیات کے بہت ذخائر موجود ہیں،ریجنل چئیرمین ایف پی سی سی آئی چوہدری عرفان یوسف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر لاہور چیمبر کی سخت تنقید، فوری واپسی کا مطالبہ تھائی لینڈ میں نئے امیگریشن قوانین کا اطلاق، پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع، صدر نے آرڈیننس پر دستخط کردیے ٹیکس ایمنسٹی کی تاریخ میں اضافہ خوش آئند۔ عوام بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ رحمت اللہ جاوید چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ کھلی عدالت میں ججز کی تضحیک کریں ‘ جسٹس شوکت صدیقی چین خواجہ خاور رشید زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے،راجہ وسیم حسن سنجے دت خود پر بننے والی فلم دیکھ کر رو پڑے سندھ حکومت جاتے جاتے شرجیل میمن کو نواز گئی سیاست میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوں، چوہدری نثار صنعتی شعبہ کو ریلیف دینے کے لئے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے: پیاف عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، پاکستانی نظام میں 10خامیوں کی نشاندہی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دو دن سے بجلی بند،لیسکوگھوڑے بیچ کر سو گیا۔ کچھ لوگ کالا باغ ڈیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں. اسفند یار ایک بار پھر کالا باغ ڈیم کے خلاف پھٹ پڑے گیلپ پاکستان، پلس کنسلٹنٹ اور آئی پی او آرکے الیکشن سروے کے نتائج جاری لیاری میں بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ، مظاہرین کی پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی. میاں محمد ادریس کو لائنز کلب انٹرنیشنل کا ڈائریکٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں نگران حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرول 7 روپے 54 پیسے اور ڈیزل 14 روپے مہنگا نگران وزیراعلی پنجاب کی قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف فتح پر مبارکباد نواز شریف اور مریم کا ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ، ذرائع وزیراعلیٰ سندھ سب سے امیر اوروزیراعلیٰ بلوچستان سب سے غریب نکلے


جلال آباد (رپورٹ ۔ منور بھٹی ) افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش حملہ 19 افراد ہلاک سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اطراف کے راستے بند کردیے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گورنر آفس کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔افغان حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے پولیس ڈسٹرکٹ ون کے علاقے میں گورنر آفس کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو اداروں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال پہنچایا جب کہ دھماکے سے اطراف کی دکانوں، عمارتوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔مقامی میڈیا کے مطابق خودکش بمبار نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے لیے جانے والے سکھ برادری کے وفد کو نشانہ بنایا۔افغان صدر اشرف غنی نے تھوڑی دیر قبل شہر میں اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی جلال آباد میں گورنر ہاو ¿س کے قریب دھماکے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔


کراچی (رپورٹ ۔ منور بھٹی ) پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کا قافلہ روک لیا، مظاہرین نے بلاول کے قافلے پر پتھراو ¿ کیے جس سے ایک گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، خواتین بھی چھتوں پر چڑھ کر خالی مٹکے بجاتی رہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے حلقہ انتخاب این اے 246 لیاری پہنچے اور ریلی کی صورت میں انتخابی مہم کا آغاز کیا۔تاہم جیسے ہی بلاول بھٹو کی ریلی لیاری کے علاقے بہار کالونی پہنچی تو علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور چیئرمین پیپلز پارٹی کے قافلے کو روک لیا۔مظاہرین نے پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی کی اور بلاول بھٹو کے قافلے میں موجود گاڑیوں پر پتھراو ¿ کیا اور ڈنڈے بھی برسائے۔مظاہرین نے پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی کی اور بلاول بھٹو کے قافلے میں موجود گاڑیوں پر پتھراو ¿ کیا اور ڈنڈے بھی برسائے، جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کا ایک کارکن زخمی بھی ہوا۔علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد خالی مٹکے اٹھا کر گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے جس کے باعث بلاول بھٹو کے قافلے کی پیش قدمی رک گئی تاہم اس سارے معاملے میں پولیس مظاہرین کے سامنے بے بس نظر آئی۔لیاری میں پیپلز پارٹی کے مرکزی انتخابی سیل کے انچارج یوسف بلوچ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ پیپلز پارٹی کے لوگ نہیں بلکہ چند شر پسند عناصر ہیں، ان لوگوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے مخالفین کا ساتھ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ لیاری میں پیپلز پارٹی کے جانثار بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں لیکن ہمارے پارٹی چیئرمین نہیں چاہتے کہ صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑیں کیونکہ لیاری تو ہمارا ہی علاقہ ہے۔


بیجنگ (رپورٹ ۔ منور بھٹی) چین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی قربانیوں اور کوششوں کو مکمل طور پر تسلیم کرے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ نے بریفنگ کے دور ان کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں اور قربا نیوں نے نا صرف چین بلکہ عالمی برادری کے کئی ممالک کا دل جیت لیا ہے۔


اسلام آباد (رپورٹ۔منور بھٹی) الیکشن کمیشن رانا اقبال سراج پر مبینہ تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو یکساں سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے احکامات جاری کر چکے تھے۔یاد رہے کہ (ن) لیگی امیدوار رانا اقبال سراج کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ان کا دعویٰ تھا کہ انتخابی دوڑ سے نکلنے کے لیے ان پر دباو ¿ ڈالا گیا اور انہیں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان پر تشدد کیا گیا اور کاروبار تباہ کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں تاہم میڈیا پر خبر آنے کے بعد انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے ہی اس تمام معاملے کی تردید کی اسے غلط فہمی کی بنیاد پر ہونا قرار دیا۔

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget