HAR KHABAR

Latest Post
۔پاکستان میں پانی کا بحران آچکا !!! مانے یا نا مانے پانی پر جنگوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔۔۔!!! anjuman e tajran anp apc army BALOCHISTAN ASSEMBLY BIKE RACING bollywood Business COLUMNS CPEC cricket CRIME election FBR FIA FPCCI hockey imran khan international interpol ISPR judicial kashmir KPK KPK ASSEMBLY lahore latest news LCCI local local news mma mqm multan N.R.O NA124 NAB national NATIONAL ASSEMBLY NEPRA oil pakistan PIA PIAF pmln POLICE Political news ppp PRESIDENT PRIME MINISTER psp PTI punjab PUNJAB ASSEMBLY RAILWAY rangers rawalpindi showbiz SINDH SINDH ASSEMBLY social issues sports STOCK EXCHANGE SUPREME COURT TECNOLOGY thailand world آزاد امدوار محمد عظیم قصوری کے ساتھ گفتگو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل، سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد گرفتار احتساب عدالت فیصلے کی تفصیلات دیکھ رہے ہیں جلد واپسی کا فیصلہ کیا جائیگا، نواز شریف اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش دھماکا، 19 افراد ہلاک اُلتر پیک پر پھنسے 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا، ایک کی لاش گلگت منتقل الیکشن سے دستبردار ہونے کا وقت ختم، مخدوم جاوید ہاشمی سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں،انتخابی امیدواروں اور پولنگ ایجنٹوں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری الیکشن کمیشن کا اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگران وفاقی اور صوبائی وزرا کو کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے (ن) لیگی امیدوار رانا اقبال پر مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا امریکہ میں تارکین وطن کے حق میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید مظاہرہ بلاول بھٹو کو الیکشن ضابطہ کی خلاف ورزی پر نوٹس آگیا پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنا معیشت کے لئے بری خبر ہے ۔فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا گیا، پیاف پاکستان میں کان کنی و معدنیات کے بہت ذخائر موجود ہیں،ریجنل چئیرمین ایف پی سی سی آئی چوہدری عرفان یوسف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر لاہور چیمبر کی سخت تنقید، فوری واپسی کا مطالبہ تھائی لینڈ میں نئے امیگریشن قوانین کا اطلاق، پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع، صدر نے آرڈیننس پر دستخط کردیے ٹیکس ایمنسٹی کی تاریخ میں اضافہ خوش آئند۔ عوام بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ رحمت اللہ جاوید چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ کھلی عدالت میں ججز کی تضحیک کریں ‘ جسٹس شوکت صدیقی چین خواجہ خاور رشید زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے،راجہ وسیم حسن سنجے دت خود پر بننے والی فلم دیکھ کر رو پڑے سندھ حکومت جاتے جاتے شرجیل میمن کو نواز گئی سیاست میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوں، چوہدری نثار صنعتی شعبہ کو ریلیف دینے کے لئے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے: پیاف عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، پاکستانی نظام میں 10خامیوں کی نشاندہی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دو دن سے بجلی بند،لیسکوگھوڑے بیچ کر سو گیا۔ کچھ لوگ کالا باغ ڈیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں. اسفند یار ایک بار پھر کالا باغ ڈیم کے خلاف پھٹ پڑے گیلپ پاکستان، پلس کنسلٹنٹ اور آئی پی او آرکے الیکشن سروے کے نتائج جاری لیاری میں بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ، مظاہرین کی پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی. میاں محمد ادریس کو لائنز کلب انٹرنیشنل کا ڈائریکٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں نگران حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرول 7 روپے 54 پیسے اور ڈیزل 14 روپے مہنگا نگران وزیراعلی پنجاب کی قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف فتح پر مبارکباد نواز شریف اور مریم کا ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ، ذرائع وزیراعلیٰ سندھ سب سے امیر اوروزیراعلیٰ بلوچستان سب سے غریب نکلے

دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو انتہا پسند ہندوو ¿ں کے احتجاج اور غداری کے مقدمے کی درخواست دائر ہونے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان امن کے لیے ڈٹ گئے۔نوجوت سنگھ سدھو کا عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنا اس وقت بھارت کی سیاست میں ہاٹ ایشو بن چکا ہے۔انتہا پسند ہندوو ¿ں کی جانب سے بھارت بھر میں سدھو کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ریاست بہار میں ان پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے لیکن سدھو نے اس ساری تنقید کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔نوجوت سندھ نے اپنے خلاف ہونے والے پراپیگنڈے کے خلاف پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے تنقید کو یکسر مسترد کرتے ہوئے پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے دی جانے والی محبت کو سرمایہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریب میں پہلی قطار میں بیٹھا تھا کہ مجھے دیکھ کر پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میرے پاس آئے اور گرمجوشی سے ملے، دو بار کہا کہ شاباش بہادر انسان ہو۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے ان سے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں اور بابا گرونانک کے 550 جنم دن پر کرتار پورہ کا راستہ کھول دیں گے۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ 2 دن میں جو محبت پاکستان اور پاکستانیوں نے دی ہے، وہ میرے لیے فخر اور سرمایہ ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان امن کے لیے امید بھی پیدا ہوچلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان گیا تھا اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں بہتری کے لیے ایسے پیغامات دیئے جاتے ہیں، اگر ایسا نہیں ہے تو بھارتی سفیر کی جانب سے کرکٹرز کا دستخط شدہ ’بلا‘ تحفے میں دیا گیا تو ہائی کمیشن بھی بند کردینا چاہئے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مستقبل کی جانب پیش قدمی کیلئے ہندوستان اور پاکستان کو مذاکرات کرنا ہوں گے اور کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل نکالناہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’میری تقریب حلف برداری کیلئے پاکستان آنے پر میں سدھو کا مشکور ہوں، وہ امن کا پیامبر بن کرآیا جسے پاکستانی عوام نے بے پناہ محبت اور پیار دیا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’بھارت میں جو لوگ سدھو کے خلاف تلواریں سونتے ہوئے ہیں وہ حقیقت میں برصغیر کے امن پر حملہ آور ہیں جس کے بغیر ہمارے لوگوں کی ترقی ممکن نہیں‘۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’مستقبل کی جانب پیش قدمی کیلئے ہندوستان اور پاکستان کو مذاکرات کرنا ہوں گے اور کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل نکالناہوگا‘۔عمران خان نے مزید کہا کہ’ غربت مٹانے اور برصغیر کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کا آسان ترین نسخہ ہے کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کیے جائیں اور باہمی تجارت کا آغاز کیا جائے‘۔

August 20, 2018
لاہور(رپورٹ:منور بھٹی)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر کاشف انور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو تجارتی حلقوں میں مثبت نظر سے دیکھا جارہا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد تجارتی حلقوں میں امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔پاکستان اس وقت بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہے،ہم اُمید کرتے ہیں کہ نئی حکومت بزنس کمیونٹی کے لئے کام کرے گی ۔ جب تک ہماری اکانومی اور کاروبار ٹھیک نہیں ہو گا تب تک ہمارا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ہمارے ملک کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے ،ہمیں اپنی ایکسپورٹ کو بڑھانا اور امپورٹ کو کم کرنا ہے،خسارے کو کم کرنا ہے،ہمیں ٹیکس کا ایسا نظام لانا ہے جس میں زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس دے سکیں،ہمیں اپنے بیرون ملک رہنے والے بھائیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے آمادہ کرنا ہے۔ہمیں پانی جو کہ ہماری بنیادی ضرورت ہے کی شدید کمی کا سامنا ہے۔کاشف انور نے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ نئی حکومت ان مسائل کو نا صرف دیکھے بلکہ جلد از جلد حل بھی کرے کیونکہ اب ہم جتنا وقت لگائیں گئے اُتنے ہی ہمارے حالات مزید خراب ہوتے جائیں گئے ۔ ہمیں حکومت کے ہر مثبت کام میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا ۔اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ بھی ملک کی ترقی اور بہتر مستقبل کی خاطر حکومت کا ساتھ دے تاکہ ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ،وزیراعظم اب سارے پاکستان کے وزیراعظم ہیں اُن کو چاہیے کہ وہ سارے اختلافات کو بُھلا کر ملکی ترقی کی خاطر سب پارٹیز کو ساتھ لیکر چلیں ۔ کاشف انور نے مزید کہا کہ اس وقت امت مسلمہ شدید مسائل کا شکار ہے تمام مسلم ممالک پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں،مضبوط پاکستان ہی امت مسلمہ کو ان مسائل سے نکال سکتا ہے اور مضبوط پاکستان تب ہی ہو گا جب ہم یکجہتی کے ساتھ پوری ایمانداری سے ملکی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گئے۔ہمیں چاہیے کہ ہم ملکی پروڈکٹس کو استعمال کریں تاکہ ہماری امپورٹ کم ہو۔ اللہ عمران خان کو طاقت دے کہ وہ ملک کے مسائل پر قابو پا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں۔

August 20, 2018
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید نے ملک کے مختلف شہروں کے 32 ریلوے اسٹیشنز اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹریک کے دونوں اطراف درخت لگائیں گے، ریلوے اسٹیشنوں پر پلازے اور فوڈ اسٹریٹس بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قابضین ریلوے کی زمین چھوڑ دیں کیونکہ محکمہ ریلوے بڑے شہروں میں 5 ہزار کواٹرز بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے تمام اسپتالوں کو اپ گریڈ کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چکلالہ اور مارگلہ اسٹیشن کو فوری اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آن لائن بکنک کا نظام بھی بہترکریں گے،ای ٹکٹنگ کو متعارف کرائیں گے، معذور افراد کے مسائل حل کرنے کے خصوصی اقدامات کریں گے۔ریلوے میں ایک فیصد بھی کرپشن برداشت نہیں کریں گے، ہر پاکستانی ہمارا احستاب کرے، ہم کھلے دل سے ان کو خوش آمدید کہیں گے۔شیخ رشید نے 20 ہزار افراد کو نوکریاں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی گرمیوں سے پہلے اپنا نظام بہترین بنا دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت ریلوے ٹریک کو ڈبل کریں گے اور ایران جانے والے زائرین کو بھی ٹرین کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کا 37 ارب روپے خسارہ ہے جسے کم کریں گے، خسارے کی وجوہات بھی دیکھیں گے۔

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget