HAR KHABAR

Latest Post
۔پاکستان میں پانی کا بحران آچکا !!! مانے یا نا مانے پانی پر جنگوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔۔۔!!! anjuman e tajran anp apc army BALOCHISTAN ASSEMBLY BIKE RACING bollywood Business COLUMNS CPEC cricket CRIME election FBR FIA FPCCI hockey imran khan international interpol ISPR judicial kashmir KPK KPK ASSEMBLY lahore latest news LCCI local local news mma mqm multan N.R.O NA124 NAB national NATIONAL ASSEMBLY NEPRA oil pakistan PIA PIAF pmln POLICE Political news ppp PRESIDENT PRIME MINISTER psp PTI punjab PUNJAB ASSEMBLY RAILWAY rangers rawalpindi showbiz SINDH SINDH ASSEMBLY social issues sports STOCK EXCHANGE SUPREME COURT TECNOLOGY thailand world آزاد امدوار محمد عظیم قصوری کے ساتھ گفتگو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل، سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد گرفتار احتساب عدالت فیصلے کی تفصیلات دیکھ رہے ہیں جلد واپسی کا فیصلہ کیا جائیگا، نواز شریف اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش دھماکا، 19 افراد ہلاک اُلتر پیک پر پھنسے 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا، ایک کی لاش گلگت منتقل الیکشن سے دستبردار ہونے کا وقت ختم، مخدوم جاوید ہاشمی سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں،انتخابی امیدواروں اور پولنگ ایجنٹوں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری الیکشن کمیشن کا اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگران وفاقی اور صوبائی وزرا کو کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے (ن) لیگی امیدوار رانا اقبال پر مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا امریکہ میں تارکین وطن کے حق میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید مظاہرہ بلاول بھٹو کو الیکشن ضابطہ کی خلاف ورزی پر نوٹس آگیا پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنا معیشت کے لئے بری خبر ہے ۔فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا گیا، پیاف پاکستان میں کان کنی و معدنیات کے بہت ذخائر موجود ہیں،ریجنل چئیرمین ایف پی سی سی آئی چوہدری عرفان یوسف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر لاہور چیمبر کی سخت تنقید، فوری واپسی کا مطالبہ تھائی لینڈ میں نئے امیگریشن قوانین کا اطلاق، پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع، صدر نے آرڈیننس پر دستخط کردیے ٹیکس ایمنسٹی کی تاریخ میں اضافہ خوش آئند۔ عوام بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ رحمت اللہ جاوید چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ کھلی عدالت میں ججز کی تضحیک کریں ‘ جسٹس شوکت صدیقی چین خواجہ خاور رشید زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے،راجہ وسیم حسن سنجے دت خود پر بننے والی فلم دیکھ کر رو پڑے سندھ حکومت جاتے جاتے شرجیل میمن کو نواز گئی سیاست میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوں، چوہدری نثار صنعتی شعبہ کو ریلیف دینے کے لئے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے: پیاف عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، پاکستانی نظام میں 10خامیوں کی نشاندہی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دو دن سے بجلی بند،لیسکوگھوڑے بیچ کر سو گیا۔ کچھ لوگ کالا باغ ڈیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں. اسفند یار ایک بار پھر کالا باغ ڈیم کے خلاف پھٹ پڑے گیلپ پاکستان، پلس کنسلٹنٹ اور آئی پی او آرکے الیکشن سروے کے نتائج جاری لیاری میں بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ، مظاہرین کی پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی. میاں محمد ادریس کو لائنز کلب انٹرنیشنل کا ڈائریکٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں نگران حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرول 7 روپے 54 پیسے اور ڈیزل 14 روپے مہنگا نگران وزیراعلی پنجاب کی قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف فتح پر مبارکباد نواز شریف اور مریم کا ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ، ذرائع وزیراعلیٰ سندھ سب سے امیر اوروزیراعلیٰ بلوچستان سب سے غریب نکلے

June 26, 2018

تحریر۔۔ ایچ آر قادری 


پاک آرمی کاآفیسر بن کر لوگوں کی پرنسل انفارمیشن بینک اکاﺅنٹس نمبر ز اور دیگر حساس معلومات حاصل کرکے لوٹ مار کرنے والا گینگ تاحال سرگرم ہے ،گزشتہ دنوں ایف آئی اے کی جانب سے ایک کارروائی کی گئی جس میں پانچ سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا جوآرمی آفیسر بن کر لوگوں سے ان کی معلومات حاصل کرتے تھے اور بینک اکاﺅنٹس تک رسائی حاصل کرکے ان کا صفایا کردیتے تھے۔ ملزمان کا طریقہ واردات اتنا خوفناک تھا کہ لوگوں کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ انہیں دہشتگرد تنظیموں سے تعلق کا کہہ کر متعلقہ شخص اور اس کے خاندان کو ذہنی اذیت کا شکار کر دیتے تھے جس کی بدولت متعدد خاندان اپنی جمع پونجی لٹا بیٹھے ہیں۔بلا شبہ پاک آرمی نے مشکل ترین حالات میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا اس کے ساتھ ساتھ دیگر عوامی نوعیت کے مسائل میں بھی پاک آرمی پیش پیش رہی سی پیک منصوبے اور اسی طرح مردم شماری کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے شدید گرمی میں بھی اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے کر سالوں سے مردم شماری کے تعطل معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا۔ جرم کی دلدل میں دھنسے ہوئے بدنما کردار کے مالک جرائم پیشہ عناصر نے پاک آرمی کا نام استعمال کرکے لوگوں کو لوٹنے کا عمل شروع کیا چونکہ عوام پاک فوج پر سب سے زیادہ بھروسہ کرتے ہیں اسی بھروسے کو غلط استعمال کرتے ہوئے پاک فوج کو بدنام کرنے کی ناکام سازش تاحال کی جارہی ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران گرفتار ملزموں سے انکشاف ہوا کہ سادہ لوح عام شہریوں کے ساتھ فراڈ کا مرتکب یہ گروہ ملک بھر میں پھیلا ہوا ہے جیسا کہ بے نظیر انکم سپورٹ ، موبائل لوڈ، انعامی رقم اور دیگر لالچ دے کر اسی طرح کے گروہ سرگرم رہے ہیں اور کئی خاندانوں کی جمع پونجی ہڑپ چکے ہیں۔ سادہ لوح عوام کو کبھی مارکیٹنگ کمپنی کے نام پر لوٹا جاتا ہے کبھی انعامی رقم کے لالچ میں اور کبھی پلاٹ کا جھانسہ دے کر لوٹ مار کی جاتی ہے۔


 یہاں کچھ میرے قریبی دوستوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات جن کا میں براہ راست گواہ اور مجرموں کے خلاف کارروائی کروانے کی کوشش بھی کرچکا ہوں قارئین کی نظر کرنا چاہتا ہوں ۔ میرے ایک دوست نے کال کرکے بتایا کہ اسے ایک سنگین مسئلہ درپیش ہے۔ ملاقات کے دوران اس نے بتایا کہ اسے کسی آرمی آفیسر کی کالز آرہی ہیں۔ پہلے پہل آرمی آفیسر نے مردم شماری کے نام پر معلومات لیں اس کے بعد مسلسل کالز کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ فون کرنے والے عناصر جوکہ خود کو آرمی آفیسر کہہ رہا تھا اس نے کہا کہ آپ کالعدم تنظیموں کی مدد کرتے ہیں اس لئے آپ کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے آپ کالعدم تنظیموں کو فنڈنگ کررہے ہیں اور جس اکاﺅنٹس سے آپ فنڈنگ کررہے ہیں ان کی ڈیٹیل ہمارے پاس موجود ہے اور اس شخص نے مختلف بینک اکاﺅنٹس کے نمبرز بتائے جبکہ میں نے اس چیز کا انکار کیا کہ ایسا کچھ نہیں ہے میں سونے کے زیورات بنانے کی ایک دکان پر سالہا سال سے کام کررہا ہوں اور گھر سے دکان اور دکان سے گھر تک آتا جاتا ہوں اس کے علاوہ کسی سے کوئی ملاقات یا تعلق نہیں ہے۔ فون کرنے والے شخص نے مجھ سے میرے اکاﺅنٹس کے نمبرز مانگے چونکہ اس شخص کی جانب سے جب کالعدم تنظیموں کے حوالے سے ذکر کیا گیا تو اس بات کا علم میرے گھر والوں کو ہوچکا تھا میری والدہ جو پہلے سے بیمار تھیں اس معاملے کا سن کر ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی اورانہیں ہسپتال داخل کروانا پڑا۔ اب دن رات ہسپتال اور گھر کے چکر لگانے میں تمام فیملی مصروف ہوچکی تھی۔ اس تمام معاملے کو تقریباً ایک ہفتہ گزر چکا تھا اور آرمی آفیسر بن کر کالز کرنے والے شخص کے مسلسل فون آرہے تھے حتی کہ میں نے نمبر اٹھانا چھوڑ دیا تو ان کی جانب سے نمبرز بدل بدل کر کالز کی جاتی رہی۔ اسی اثناءمیں ہسپتال سے پتہ چلا کہ والدہ کو کینسر ہوچکا ہے اور آخری سٹیج ہے جبکہ آرمی آفیسر بن کر کال کرنے والے نے ڈرایا کہ اگر ہم سے تعاون نہیں کیا تو جلد پوری خاندان کو گرفتار کرلیا جائیگا اور پھانسی پر چڑھنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ اس شخص کی جانب سے مسلسل بینک اکاﺅنٹس نمبرز مانگے جارہے تھے اور میرے بنک اکاﺅنٹس میں 7 لاکھ روپے موجود تھے جوکہ والدہ کی بیماری کیلئے بچا کر رکھے تھے۔ اس معاملے کا سن کر پہلے ہی والدہ کی طبیعت بگڑ چکی تھی اور تمام اہل خانہ بھی شدید کرب و اذیت میں مبتلا تھے۔ ایک دن اس نے مجھے کال کی اور میں نے اسے سمجھایا کہ آرمی آفیسر کبھی بھی عام پبلک کو کالز کرکے انفارمیشن حاصل نہیں کرتی۔ اس کیلئے مختلف طریقہ کار ہیں جبکہ اگر کوئی ایسا معاملہ ہوتا بھی تو پولیس یا سی ٹی ڈی اس معاملے کی چھان بین کرتی اور جو لوگ ایسے کسی معاملے میں شامل بھی ہوں تو ان کے خلاف دیگر محکمے کارروائی کرتے ہیں لیکن اس کے چہرے کا ڈر اور خوف بتا رہا تھا کہ ملزمان اپنے منصوبے میں کامیاب ہوتے نظر آرہے ہیں۔ میں نے اپنے دوست سے پوچھا کہ اس معاملے کا حل کیا سوچا ہے تو اس نے بتایا کہ میرے پاس جتنے پیسے ہیں میں ان کو دے دوں گا اور وہ میرے کزنز اور دیگر فیملی ممبرز کے اکاﺅنٹس نمبرز اور ان سے بھی پیسوں کا تقاضہ کررہے ہیں اس معاملے کو لیکر زیادہ پریشان ہوں ۔ اس دوست کو میں نے صبح کا ٹائم دیا چونکہ اس وہ مجھے رات گئے ملنے آیا تھا چونکہ میں آرمی، رینجرز ایف آئی اے کا تاحال بیٹ رپورٹر ہوں اس معاملے کو بخوبی جانتا تھا اور جب میرا دوست مجھے ملنے آیا تھا اس وقت رات کا ٹائم تھا میں آئی ایس پی آر لاہور کے میرے دوستوں کو کالز کرکے معاملے کے حوالے سے نہیں پوچھ سکتا تھا لہذا صبح کا ٹائم طے پایا۔ صبح میں ایف آئی اے چلا گیا جہاں اس معاملے کے حوالے سے ذکر ہوان اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے بھی معلوم ہوا تو موقع جان کر اس معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کی۔

 
 ایف آئی اے حکام سے معلوم ہوا کہ ایسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلا ہوتا ہے۔ جو ملزم گرفتار کئے گئے ہیں وہ صرف ایک شہر سے ہیں باقی تمام شہروں میں اپنا نیٹ ورک چلا رہے ہیں اگر بات کی جائے ان جیسے نیٹ ورک کی تو بتاتا چلوں کہ موبائل تک رسائی، بینک اکاﺅنٹس تک رسائی، فیس بک کے ذریعے بلیک میلنگ، مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذریعے بلیک میلنگ اور حساس معلومات کے ذریعے بلیک میلنگ کی ہزاروں درخواستیں اس وقت ایف آئی اے حکام کو موصول ہوچکی ہیں اور یہ معاملات وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے چلے جارہے ہیں۔ میں نے اپنے دوست کو اس معاملے کے حوالے سے آگاہ کیا کہ یہ معاملہ سراسر فراڈ اور جعلسازی پر مبنی تھا اور اس کی فیملی کو سمجھایا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ اس کے بعد میرے دوست اور اس کی فیملی کے مرجھائے چہرے مطمئن نظر آئے۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ ہے جسے مختصراً بیان کرتا ہوں کہ خاتون کی کال آئی کہ میں ایزی لوڈ کی دکان پر کھڑی ہوں اور میں نے والد، بھائیوں اور رشتہ داروں سے ادھار لیکر ڈیڑھ لاکھ روپے اکھٹے کئے ہیں اور گھر لینے کیلئے کسی کمپنی کو بھیج رہی ہوں۔ میں نے اسی فوری منع کیا اور اس کی لوکیشن پوچھ کر فوری طورپر وہاں پہنچ گیا۔ معلومات لینے پر پتہ چلا کہ ایسے ہی کسی ایک نوسر باز گروپ نے دس مرلے مکان کا جھانسہ دیکر اور سستے داموں قرعہ اندازی کے نام پر پیسہ بٹورنے کا جال بن رکھا ہے۔ میں نے اس خاتون سے کہا کہ کس نمبرز سے کالز آرہی ہیں۔ نمبرز جاننے کے بعد میں نے اس نمبر پر پہلے خاتون سے کال کروائی کہ میرا بھائی آپ کو رقم بھیجے گا اسے باقی کارروائی سمجھا دیں۔ میں نے بغیر اپنی پہنچان چھپا کر اس شخص سے بات کی جس سے میری بات ہورہی تھی وہ آواز سے پڑھا لکھا معلوم ہورہا تھا اور اسے مارکیٹنگ کے حوالے سے کافی تجربہ کار لگ رہا تھا۔ میں نا جانوں کی گردان پر عمل کرتے ہوئے اسے کافی معلومات اکٹھی کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ پھر اس کے دیگر نمبروں تک رسائی بھی حاصل کرلی۔ پھر ان کو اپنی 
پہنچان کرواکر پوچھا کہاں آنا ہے ۔ اس بعد وہ تمام نمبرز بند ہوگئے ۔ 


بحرحال اپنے تجربات کی روشنی میں اپنے قارئین کو بتانا چاہتا ہوں کہ رپورٹنگ کے دوران روزانہ متعدد معاملات سے پالا پڑتا ہے۔ اس میں تقریباً تمام معاملات سادہ لوح عوام کو لوٹنے کیلئے رچے ہوتے ہیں ۔ نوکریوں کے نام پر اخباروں میں اشتہار دیا جاتا ہے پھر ایک آفس میں بلا کر پیسے لیکر دفتر بدل دیا جاتا ہے۔ کمیٹی کے نام پر پیسے اکھٹے کئے جاتے ہیں اور یہ لوگ ہر معروف چوک چوراہے پر پائے جاتے اور پیسے لیکر رفو چکر ہوجاتے ہیں۔ پلاٹ پر ٹاور لگانے کا جھانسہ دیکر پلاٹ ہڑپ کرلیا جاتا ہے۔فیس بک پر ویڈیو کال کرکے دوستی کے بعد نازیبا ویڈیوز بنائی جاتی ہیں اور پیسے بٹورے جاتے ہیں۔ پچھلے دنوں ایک شخص ایف آئی اے نے گرفتار کیا جو اپنی وزارت بنا کر بیٹھا ہوا تھا وزارت شمسی توانائی۔۔۔میرے اوسان اس وقت خطا ہوئے جب پتہ چلا کہ اسے حکومت نے مکان بھی دے رکھا ہے اور اس وقت مختلف شہروں کے ڈی سی اوز اسی سکیورٹی کی مد میں نفری گاڑی، اور رہائش فراہم کرتے رہے ہیں اور وہ کئی سال سے یہ نوسر بازی جاری رکھے ہوئے تھا۔ قسطوں پر سامان دینے کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے آج بھی ہر بازار میں بیٹھے ہیں۔ سود پر قرضہ دینے کا لالچ دے کر کئی خاندانوں کو اجاڑنے والے لوگ تاحال اپنا کاروبار دھڑلے سے کررہے ہیں اور اسی طرح کا ایک معاملہ تھانے میں میرے سامنے آیا وہاں وہ ان نوسربازوں کی چال چلن دیکھ کر لگ رہا تھا کہ تھانہ ان کی ملکیت ہے جبکہ تھانے کا عملہ ان کے پروٹوکول میں مصروف تھا چائے پانی پیش کیا جارہا تھا اور جس شخص نے قرضہ لیا تھا اس کے مطابق اس نے جو رقم لی تھی وہ کب کی واپس کردی ہے حتی کہ رقم کے بعد ایک سال گزچکا ہے اب بھی رقم دے رہا ہوں اور جان نہیں چھوٹ رہی اور نا ہی چھوٹ سکتی تھی چونکہ ہمارا تھانوں کا نظام ابھی تک بدلا نہیں ابھی بھی تھانوں میں موجود کالی بھیڑیں عوام کے ٹیکسوں کی تنخواہ پر پل کر عوام کو دھتکارتے ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کو اپنا آقا مانتے ہیں اور جرائم کو تقویت دینے میں کردار انہیں کا ہے۔ 


مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے عوام میں آج بھی شعور کی بہت کمی ہے۔ ادارے تو موجود ہیں لیکن اداروں میں بیٹھے عملہ کی لاپرواہی نظر اندازی کے باعث لوگوں کا اداروں پر بھروسہ نہیں ہے۔ اب بہتری آرہی ہے لیکن یہ بہتری نا ہونے کے برابر ہے۔ کسی بھی شہر، گاﺅں یا صوبے میں عوام کی بھلائی میں مرکزی کردار پولیس کا ہے لیکن اس کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔ اس لئے لوگ ان کے پاس جانے سے اپنی جمع پونجی لٹوانا بہتر سمجھتے ہیں۔ عوام میں شعور بیدار کرنے میں میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے لیکن میڈیا ریٹنگ کے چکروں میں چوبیس گھنٹے تمام چینلز پر ایک ہی سیاسی چہرے اور گالم گلوچ کا کلچر متعارف کروانے میں بہت زیادہ مصروف ہے۔ ترقی یافتہ ممالک اپنے اداروں کی بنیاد پر ترقی کرتے ہیں ۔ اس وقت چیف جسٹس آف پاکستان جناب ثاقب نثار صاحب صحت سے لیکر ڈیم بنانے تک اور عوامی معاملہ موبائل فون کے لوڈ پر ٹیکس کی کٹوتی تک ہر معاملہ میں عوام کو ریلیف دے رہے ہیں جس پر میں اور پوری قوم ان کو سلیوٹ کرتی ہے اور وہ ہمارے حقیقی معنوں میں ہیرو ہیں ۔ یہ دیگر عوامی نوعیت کے اداروں اور حکومتوں کا کام ہے لیکن ان کو پیسہ اکھٹا کرنے کا موقع چاہئے چاہے مرے ہوئے شخص کے کفن سے کیوں نا پیسہ اکھٹا کرنا ہو وہاں سے بھی پیسہ اکھٹا کیا جائیگا چونکہ اگر پیسہ نہیں ہوگا تو وزیروں مشیروں کے پروٹوکول کیلئے پیسہ کہاں سے آئے گا ان کے کھانے کیلئے پیسہ کہاں سے آئے گا۔ ان کے بیرون ممالک کے دوروں ، عالیشان رہائش گاہوں، پیرس اور دبئی میں ان کی بیگمات اور بچوں کی شاپنگ کا پیسہ کہاں سے آئے گا۔ بیرون ممالک میں کھربوں کی جائیدادیں بنانے کیلئے پیسہ کہاں سے آئے گا۔ حتی کہ ان کے گھر کے یوٹیلٹی بلز کیلئے پیسہ عوام نے ہی تو دینا ہے اگر نا دیا تو جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔ آج تک مفاد عامہ کے قوانین میں ترمیم نہیں ہوئی ایک سڑک بنانے میں اربوں کے اشتہارات چلا دیئے جاتے ہیں لیکن عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی پیدا کرنے کیلئے ایک اشتہار پر چند لاکھ نہیں خرچے جاسکتے۔ یہ سسٹم ہے اور ہم اس کا حصہ ہیں۔ بدلنا کس نے میں بھی سوچ رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں آپ سوچ لی جئے اور دیکھیں کیا کرنا ہے۔اگلی تحریر کے ساتھ دوبارہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوتا ہوں اگر کوئی اس طرح کی کال کرے مجھ سے رابطہ کرلیں یا کسی متعلقہ ادارے سے رابطہ کرلیا کریں اپنی محنت کی کمائی کو ان نوسر بازوں فراڈیوں کے حوالے مت کریں ۔ اللہ حافظ

June 26, 2018
لاہور(نیوز 6 رپورٹ)ٹکٹوں کی تقسیم پر بغاوت در بغاوت،،ن لیگ کے اہم رہنما منصب ڈوگر نے ٹکٹ واپس کردیا۔سابق ایم این اے منصب ڈوگر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس برس سے حلقےکی نمایندگی کررہا تھا۔چند روزقبل پارٹی میں شامل ہونےوالےکوقومی اسمبلی کے حلقے کا ٹکٹ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ ن میں بھی ٹکٹوں کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔ٹکٹوں کے تنازعے نے پارٹی کے کئی وفادار رہنماوں کو پارٹی قیادت کے خلاف بغاوت کرنے پر مجبور کر دیا۔۔مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن بھی ٹکٹوں کی تقسیم سے ناراض پارٹی قیادت کو آنکھیں دکھانے لگے تھے جس کے بعد مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کا تنازعے کے بعد ن لیگ نے ٹکٹوں کی تقسیم روک دی تھی۔تاہم آج مسلم لیگ ن نے مرحلہ وار ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب کی 25 نشستوں کے علاوہ تمام نشستوں پر اپنے ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان کر دیا ہے۔اس تقسیم نے بھی نیا تنازعہ اس لیے کھڑا کر دیا ہے کہ گزشتہ الیکشن جیتنے والے بڑے بڑے رہنما ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں جس پر لیگی رہنما سراپا احتجاج ہیں۔اس میں کئی رہنمااس لئیے بھءناراض ہو گئے ہیں کہ ان کے من پسند امیدواروں کو ٹکٹ جاری نہیں کئیے گئے۔گزشتہ روز کی خبر کے مطابق ن لیگ کے بانی رہنما سردار مہتاب عباسی کو ٹکت نہ دیے جانے پر لیگی رہنماوں نے بغاوت کر دی تھی۔چار ٹکٹ ہولڈرز نے اپنے اپنے ٹکٹ مسلم لیگ ن کو واپس کر دئیے تھے۔جن رہنماوں کی جانب سے پارٹی ٹکٹ ان میں سردار فرید، سردار اورنگزیب اور عنایت اللہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے شیخ وقاص نے بھی جھنگ سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ واپس کردیا تھا۔۔لاہور کے سیف الملوک کھوکھر بھی اپنے بیٹے کو ٹکٹ نہ ملنے کے باعث ناراض ہیں۔تازہ ترین خبر کے مطابق ن لیگ کےٹکٹوں کی تقسیم پرسابق ایم این اےمنصب ڈوگربھی پارٹی قیادت سے ناراض ہوگئے۔منصب ڈوگر نے اپنا ٹکٹ مسلم لیگ ن کو واپس کردیا۔:منصب ڈوگرنے پی پی 193 کیلیےدیا گیا پارٹی ٹکٹ قیادت کوواپس کردیا۔منصب ڈوگر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس برس سے حلقےکی نمایندگی کررہا تھا۔چند روزقبل پارٹی میں شامل ہونےوالےکوقومی اسمبلی کے حلقے کا ٹکٹ دیا گیا۔۔ن لیگ میں کارکن کی عزت اور جدوجہد کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔دو مرتبہ ایم این اے اوردومرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوچکا ہوں۔۔پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ شکریہ کے ساتھ قیادت کوواپس کردیاہے۔

June 26, 2018
لاہور(نیوز 6 رپورٹ)نگران صوبائی کابینہ پنجاب نے بجٹ کی منظوری دے دی، بجٹ میں تنخواہوں پنشن میں10فیصد اضافہ کیا گیا، نئے مالی سال19۔2018ءکے4ماہ کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیرصدارت آج صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ اجلاس میں نئے مالی سال 2018-19 کے4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس کے دوران سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصد اضافے کی تجویزکو منظور کیاگیا اور ہاو?س رینٹ میں نظر ثانی کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 10فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔ نگران کابینہ نے نئے مالی سال 2018-19کے 4ماہ کے ترقیاتی بجٹ کی بھی منظور ی دی۔ اجلاس میں نئے مالی سال 2018-19 کے 4 ماہ کے جاریہ اخراجات کے تخمینہ جات کی منظوری دی گئی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت نے نئے مالی سال برائے 2018-19کیلئے 4 ماہ کا بجٹ پیش کیا ہے اور ہم نے آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھ کر بجٹ پیش کیا ہے۔ہم نے اپنے محدود مینڈیٹ اور آئینی ذمہ داری کے اندر رہتے ہوئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔تعلیم،صحت ،زراعت اورسماجی شعبوں کیلئے فنڈز میں اضافہ کیاگیاہے۔ہم نے اپنے مینڈیٹ میں رہ کر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔۔ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ تمام فیصلے کابینہ کی مشاورت سے کیے جارہے ہیں اورآج اتفاق رائے سے بجٹ منظور کیاگیا۔اجلاس میں پنجاب ریونیواتھارٹی کی کا رکردگی کو سراہا گیا۔قبل ازیں سیکرٹری خزانہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کے اہم خدوخال کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری ،انسپکٹر جنرل پولیس اوراعلی حکام نے شرکت کی۔

June 26, 2018
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز 6 رپورٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ برطانوی میڈیاکے ذریعے سامنے آنے والی پراپرٹیز شریف فیملی کی ملکیت نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں حسین نواز نے کہا کہ برطانوی اخبار کے دعوے کا جواب مناسب فورم پر دیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی اخبار کے ذریعے سے سامنے آنے والی تمام پراپرٹیز کا کاروبار حسن نواز نے کیا تھا،اب وہ ان کی ملکیت نہیں ہیں۔حسین نواز نے یہ بھی کہا کہ نیب کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاریوں کی بات کی کوئی حیثیت نہیں، برطانیہ میں قانون کی حکمرانی ہے،یہاں غیرقانونی اقدامات ممکن نہیں،نیب انٹرپول کے ذریعے جوکرناچاہتا ہے کرلے۔انہوں نے کہا کہ والدہ کی حالت پہلے سے زیادہ تشویشناک ہے، ڈاکٹروں نے بےہوشی کی دوابڑھا دی ہے،آج وینٹی لیٹر ہٹانے کا فیصلہ بھی موخر کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی نے یہ بھی کہا ہے کہ نوازشریف نے نون لیگی امیدواروں کے خلاف نیب کارروائیوں پر سخت احتجاج کی حکمت اپنانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے پارٹی راہنماﺅں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے لندن سے ٹیلی فون پر نون لیگی راہنما?ں سے رابطہ کیا اور پارٹی امیدواروں کیخلاف نیب کی کارروائیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔نوازشریف نے شہباز شریف سے بھی فون پر بات چیت اور انتخابی مہم سے متعلق گفتگو بھی کی۔سابق وزیراعظم اہلیہ کی عیادت کے لئے لندن موجود ہیں ،آج ڈاکٹرز انہیں بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کے حوالے سے بریفننگ دیں گے۔واضح رہے کہ دودن پہلے برطانوی جریدے نے شریف خاندان کی برطانیہ میں اربوں روپے کی جائیدادوں کی تفصیلات شائع کی تھیں اگرچہ حسین نواز نے جریدے کی خبر کی تردید پاکستانی میڈیا کے لیے کردی ہے مگر جریدے کے خلاف کسی قسم کی قانونی کاروائی کا اشارہ نہیں دیا-دوسری جانب نیب کے ذرائع کے حوالے سے اسحاق ڈار ‘سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوںحسن اور حسین نواز کو پاکستان لانے کے لیے انٹرپول کی مدد حاصل کرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں-

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget