HAR KHABAR

September 2018
۔پاکستان میں پانی کا بحران آچکا !!! مانے یا نا مانے پانی پر جنگوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔۔۔!!! anjuman e tajran anp apc army BALOCHISTAN ASSEMBLY BIKE RACING bollywood Business COLUMNS CPEC cricket CRIME election FBR FIA FPCCI hockey imran khan international interpol ISPR judicial kashmir KPK KPK ASSEMBLY lahore latest news LCCI local local news mma mqm multan N.R.O NA124 NAB national NATIONAL ASSEMBLY NEPRA oil pakistan PIA PIAF pmln POLICE Political news ppp PRESIDENT PRIME MINISTER psp PTI punjab PUNJAB ASSEMBLY RAILWAY rangers rawalpindi showbiz SINDH SINDH ASSEMBLY social issues sports STOCK EXCHANGE SUPREME COURT TECNOLOGY thailand world آزاد امدوار محمد عظیم قصوری کے ساتھ گفتگو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل، سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد گرفتار احتساب عدالت فیصلے کی تفصیلات دیکھ رہے ہیں جلد واپسی کا فیصلہ کیا جائیگا، نواز شریف اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش دھماکا، 19 افراد ہلاک اُلتر پیک پر پھنسے 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا، ایک کی لاش گلگت منتقل الیکشن سے دستبردار ہونے کا وقت ختم، مخدوم جاوید ہاشمی سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں،انتخابی امیدواروں اور پولنگ ایجنٹوں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری الیکشن کمیشن کا اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگران وفاقی اور صوبائی وزرا کو کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے (ن) لیگی امیدوار رانا اقبال پر مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا امریکہ میں تارکین وطن کے حق میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید مظاہرہ بلاول بھٹو کو الیکشن ضابطہ کی خلاف ورزی پر نوٹس آگیا پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنا معیشت کے لئے بری خبر ہے ۔فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا گیا، پیاف پاکستان میں کان کنی و معدنیات کے بہت ذخائر موجود ہیں،ریجنل چئیرمین ایف پی سی سی آئی چوہدری عرفان یوسف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر لاہور چیمبر کی سخت تنقید، فوری واپسی کا مطالبہ تھائی لینڈ میں نئے امیگریشن قوانین کا اطلاق، پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع، صدر نے آرڈیننس پر دستخط کردیے ٹیکس ایمنسٹی کی تاریخ میں اضافہ خوش آئند۔ عوام بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ رحمت اللہ جاوید چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ کھلی عدالت میں ججز کی تضحیک کریں ‘ جسٹس شوکت صدیقی چین خواجہ خاور رشید زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے،راجہ وسیم حسن سنجے دت خود پر بننے والی فلم دیکھ کر رو پڑے سندھ حکومت جاتے جاتے شرجیل میمن کو نواز گئی سیاست میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوں، چوہدری نثار صنعتی شعبہ کو ریلیف دینے کے لئے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے: پیاف عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، پاکستانی نظام میں 10خامیوں کی نشاندہی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دو دن سے بجلی بند،لیسکوگھوڑے بیچ کر سو گیا۔ کچھ لوگ کالا باغ ڈیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں. اسفند یار ایک بار پھر کالا باغ ڈیم کے خلاف پھٹ پڑے گیلپ پاکستان، پلس کنسلٹنٹ اور آئی پی او آرکے الیکشن سروے کے نتائج جاری لیاری میں بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ، مظاہرین کی پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی. میاں محمد ادریس کو لائنز کلب انٹرنیشنل کا ڈائریکٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں نگران حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرول 7 روپے 54 پیسے اور ڈیزل 14 روپے مہنگا نگران وزیراعلی پنجاب کی قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف فتح پر مبارکباد نواز شریف اور مریم کا ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ، ذرائع وزیراعلیٰ سندھ سب سے امیر اوروزیراعلیٰ بلوچستان سب سے غریب نکلے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے استقبال کیا۔وزیراعظم ایک روزہ دورہ کراچی کے دوران سب سے پہلے مزار قائد پر حاضری دیں گے جس کے بعد محترمہ فاطمہ جناح اور لیاقت علی خان کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت روایت کے برعکس تمام اجلاس گورنر ہاؤس کے بجائے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ہوں گے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاق کے تعاون سے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس بھی ہوگا جس میں گرین لائن بس منصوبہ، فراہمی آب کے منصوبہ 'کے فور' اور کراچی پیکیج پر بریفنگ دی جائے گی وزیراعظم کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق بھی اجلاس ہوگا جس میں گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ شرکت کریں گے۔

 لاہور ( رپورٹ:منور بھٹی ) سابق نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور چیئرمین فرینڈز آف اکنامک بزنس ری فورم کاشف انور نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر کےلئے بیرون ممالک اور پاکستان میں رہنے والے شہریوں کو رقم جمع کروانے پر انکم ٹیکس کی مد میں چھوٹ دی جائے جس کی وجہ سے شہری اور صنعتکاربھرپور اندازمیں اپنا حصہ ڈالنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ رقوم جمع کروا سکیں گے ، بیرون ممالک سے ایک کروڑ سے زائد رقوم بھیجنے والوں سے ایف بی آر کی جانب سے ان شخصیات سے رقوم کے زرائع پر پوچھ گچھ کی جاے گی مگر ڈیم فنڈز میں ایک کروڑ سے زائد رقم جمع کروانے والی شخصیات کو ایف بی آر کی تفتیش سے استثنیٰ فراہم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ زرمبالہ پاکستان میں آ سکے اور ڈیم کےلئے بھاری رقوم ڈالرز کی صورت میں جمع ہو سکے، ڈیمز کی تعمیر کےلئے فنڈزدستیابی انتہائی ضروری ہے مگر اس کی تعمیر جلد از جلد تعمیر کےلئے بھاری سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے 1500 ارب اکٹھا کرنے کےلئے فنڈز کے ساتھ ساتھ بڑی کمپنیوں سے ڈیمز کی تعمیر کےلئے معاہدے اور معاملات طے کرنا ہوں گے ان خیالا ت کا اظہار چیئرمین فرینڈز آف اکنامک بزنس ری فورم کاشف انور نے گزشتہ روز نیوز 6 کو دیئے گئے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ تجارتی خسارے کو کم کرنے کےلئے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز ”آئی پی پیز “ کو  بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ڈیم بنوانے کےلئے سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے تاکہ جلد از جلد ڈیم کی تعمیر شروع ہو سکے جس سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری ممکن ہونے کے ساتھ ساتھ تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔انھوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں نے امپورٹ بل کم کرنے کی بجائے ری گیسی،کوئلہ، فائیڈ لیکوفائیڈ نیچرل گیس ”آر ایل این جی“ کے معاہدے کرکے اسکو مزید بڑھا دیا ہے جس سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر پر بہت اثر پڑا ہے اسلئے ہمیں امپورٹ مصنوعات کو کم کرنے کی ضرورت ہے ڈیم بننے کے بعد پن بجلی بنانے سے ہمارا انحصار تیل ، پٹرول ، ڈیزل اور قدرتی گیس پر کم ہو جائے گا ان اقدامات کی وجہ سے پٹرول کی مد میں باہر جانیوالا سرمایہ پاکستان میں ہی رہے گا ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بارشوں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کےلئے کوئی خاطر خواہ نظام موجود نہیں ہے ہمیں بارش کے پانی کو  بڑے شہروں میں ذخیرہ کرنا ہوگا تاکہ ان شہروں میں زیر زمین پانی کی سطح بلند ہو سکے بد قسمتی سے پاکستان میں پانی کا ضیاع معمول بن گیا ہے جس کےلئے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے ہمیں صاف پانی کو غیر ضروری استعمال سے بچانا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ بڑے بڑے ڈیموں کی تعمیر بھی انتہائی ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ ہمیں چھوٹے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا بھی آغاز کرنا ہو گا تاکہ وہ جلد از جلد بجلی پیدا کر سکیں جس سے سسٹم میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ سستی بجلی بھی وافر مقدار میں دستیاب ہو گی اور ملکی صنعت کا پہیہ ترقی کی طرف تیزی سے گامزن ہو گا ۔


لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جب کہ جسٹس ثاقب نثار نے (ن) لیگی رہنما پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ریلوے خسارہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس دوران سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے پر پیش ہوگئے۔چیف جسٹس نے خواجہ سعد رفیق سے استفسار کیاکہ خواجہ صاحب آپ نے آڈٹ رپورٹ دیکھی؟ اس پر سابق وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم نے ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا، یہاں پر بے عزتی کروانے نہیں آیا۔
جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کی کوئی بے عزتی نہیں کررہا، آج تو آپ گھر سے غصے میں آئے ہیں۔سعد رفیق نے جواب دیا کہ میں غصے میں نہیں آیا، ججز کا کوڈ آف کنڈکٹ ہے کہ وہ کسی کی بے عزتی نہیں کرسکتے۔اس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا غرور گھر چھوڑ کر آیا کریں، آپ سے جو پوچھا جارہا ہے آپ وہ بتائیں۔سابق وزیر ریلوے نے چیف جسٹس سے مکالمہ کیا کہ میں شاباش لینے آتا ہوں آگے ڈانٹ پڑجاتی ہے، اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ جواب جمع کروائیں پھر دیکھتے ہیں شاباش ملتی ہے یا نہیں۔


 کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کے ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچنے پر افغان وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا جس کے بعد وزیر خارجہ افغان صدارتی محل روانہ ہوگئے۔افغان صدارتی محل میں شاہ محمود قریشی کا ان کے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی نے استقبال کیا۔
وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں شاہ محمود قریشی افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور افغانستان میں امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر افغان صدر نے شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانی کی کمی سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت کاتعلق گلوبل وارمنگ سے بھی ہے تاہم جس طرح پاکستان میں پانی کا استعمال کی جاتا ہے وہ طریقہ درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ ذرعی شعبے میں جدید طریقوں سے پانی کا استعمال کی جائے تو پانی بچ سکتا ہے جبکہ انہوں نے شہروں میں رہنے والے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ ڈیم فنڈز کے قیام کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اس فنڈ میں پیسے جمع کروانے پر توجہ دیں۔صدر مملکت نے کہا کہ زندہ قومیں اس طرح کے کام اپنی ذمہ داری سمجھ کر کرتی ہیں، حکومت ساتھ ضرور دے گی لیکن عوام اس کام کو پائے تکمیل تک پہنچا سکتی ہے۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین اور ان کے اہل خانہ کی اسلام کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد میں یوم عاشورہ منایا جاتا ہے جس میں اہل بیت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جاتا ہے.ملک بھر میں ہر سال یوم عاشور کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے۔اس بار بھی حکومت کی جانب سے یوم عاشور پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے 9 محرم بروز جمعرات 20 ستمبر اور 10 محرم بروز جمعہ 21 ستمبر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور تمام صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گی اور ووٹنگ کے لیے اراکین کو قومی اسمبلی کا کارڈ ساتھ لانا لازمی ہوگا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کی پولنگ کے لیے بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان متعلقہ اسمبلیوں میں پہنچا دیا گیا۔صدارتی انتخاب کے لیے تین امیدوار میدان میں ہیں اور بیلٹ پیپر پر پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن کا نام پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی دوسرے اور 5 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان کا نام تیسرے نمبر پر درج ہے۔ 

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget