HAR KHABAR

2019
۔پاکستان میں پانی کا بحران آچکا !!! مانے یا نا مانے پانی پر جنگوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔۔۔!!! anjuman e tajran anp apc army BALOCHISTAN ASSEMBLY BIKE RACING bollywood Business COLUMNS CPEC cricket CRIME election FBR FIA FPCCI hockey imran khan international interpol ISPR judicial kashmir KPK KPK ASSEMBLY lahore latest news LCCI local local news mma mqm multan N.R.O NA124 NAB national NATIONAL ASSEMBLY NEPRA oil pakistan PIA PIAF pmln POLICE Political news ppp PRESIDENT PRIME MINISTER psp PTI punjab PUNJAB ASSEMBLY RAILWAY rangers rawalpindi showbiz SINDH SINDH ASSEMBLY social issues sports STOCK EXCHANGE SUPREME COURT TECNOLOGY thailand world آزاد امدوار محمد عظیم قصوری کے ساتھ گفتگو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل، سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد گرفتار احتساب عدالت فیصلے کی تفصیلات دیکھ رہے ہیں جلد واپسی کا فیصلہ کیا جائیگا، نواز شریف اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش دھماکا، 19 افراد ہلاک اُلتر پیک پر پھنسے 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا، ایک کی لاش گلگت منتقل الیکشن سے دستبردار ہونے کا وقت ختم، مخدوم جاوید ہاشمی سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں،انتخابی امیدواروں اور پولنگ ایجنٹوں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری الیکشن کمیشن کا اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگران وفاقی اور صوبائی وزرا کو کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے (ن) لیگی امیدوار رانا اقبال پر مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا امریکہ میں تارکین وطن کے حق میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید مظاہرہ بلاول بھٹو کو الیکشن ضابطہ کی خلاف ورزی پر نوٹس آگیا پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنا معیشت کے لئے بری خبر ہے ۔فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا گیا، پیاف پاکستان میں کان کنی و معدنیات کے بہت ذخائر موجود ہیں،ریجنل چئیرمین ایف پی سی سی آئی چوہدری عرفان یوسف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر لاہور چیمبر کی سخت تنقید، فوری واپسی کا مطالبہ تھائی لینڈ میں نئے امیگریشن قوانین کا اطلاق، پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع، صدر نے آرڈیننس پر دستخط کردیے ٹیکس ایمنسٹی کی تاریخ میں اضافہ خوش آئند۔ عوام بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ رحمت اللہ جاوید چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ کھلی عدالت میں ججز کی تضحیک کریں ‘ جسٹس شوکت صدیقی چین خواجہ خاور رشید زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے،راجہ وسیم حسن سنجے دت خود پر بننے والی فلم دیکھ کر رو پڑے سندھ حکومت جاتے جاتے شرجیل میمن کو نواز گئی سیاست میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوں، چوہدری نثار صنعتی شعبہ کو ریلیف دینے کے لئے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے: پیاف عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، پاکستانی نظام میں 10خامیوں کی نشاندہی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دو دن سے بجلی بند،لیسکوگھوڑے بیچ کر سو گیا۔ کچھ لوگ کالا باغ ڈیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں. اسفند یار ایک بار پھر کالا باغ ڈیم کے خلاف پھٹ پڑے گیلپ پاکستان، پلس کنسلٹنٹ اور آئی پی او آرکے الیکشن سروے کے نتائج جاری لیاری میں بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ، مظاہرین کی پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی. میاں محمد ادریس کو لائنز کلب انٹرنیشنل کا ڈائریکٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں نگران حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرول 7 روپے 54 پیسے اور ڈیزل 14 روپے مہنگا نگران وزیراعلی پنجاب کی قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف فتح پر مبارکباد نواز شریف اور مریم کا ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ، ذرائع وزیراعلیٰ سندھ سب سے امیر اوروزیراعلیٰ بلوچستان سب سے غریب نکلے

اسلام آباد(نیوز 6) پاک فضائیہ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے مقامی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ 


اسمارٹ ویپن جے ایف 17 تھنڈر ملٹی رول لڑاکا طیارے سے فائر کیا گیا، جے ایف 17 تھنڈر کو دن کے ساتھ رات میں بھی طویل فاصلے کے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کامیاب تجربے کے بعد جے ایف 17 تھنڈر کو طویل فاصلے کے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے اور مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کا کامیاب تجربہ ملکی دفاع میں سنگِ میل ہے۔

ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کو عظیم کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تجربہ قابلِ فخر پاکستانی سائنسدانوں اور انجیئنیرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن دشمن نے جارحیت مسلط کی تو بھر پور جواب دیں گے۔

March 12, 2019
پشاور(نیوز 6) مشال خان قتل کیس کا فیصلہ 16 مارچ کو سُنایا جائے گا، پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمے کی سماعت مکمل ہوگئی۔


پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مشال خان قتل کیس کی سماعت ہوئی جس کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو 16 مارچ کو سنایا جائے گا۔

عدالت میں مشال خان کے والد اور دیگر 46 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ سماعت کے دوران دونوں فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کیے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مشال خان کے والد اور 46 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے اور عدالت نے مشال خان قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چار ملزمان کے خلاف مشال خان قتل کا مقدمہ چل رہا ہے۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ 16 مارچ کو سنانے کا فیصلہ کیا ہے۔


خیال رہے کہ اس سے قبل 7 فروری 2018 کو ایبٹ آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بھی مشال خان قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں فاضل جج نے 58 گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم عمران کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے 5 ملزمان میں سے فضل رازق، مجیب اللہ، اشفاق خان کو عمر قید جب کہ ملزمان مدثر بشیر اور بلال بخش کو عمر قید کے ساتھ ساتھ ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزائیں سنائیں تھیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں 25 دیگر ملزمان کو ہنگامہ آرائی، تشدد، مذہبی منافرت پھیلانے اور مجرمانہ اقدام کے لیے ہو نے والے اجتماع کا حصہ بننے پر 4، 4 سال قید جب کہ 26 افراد کو عدم ثبوت پر بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

March 12, 2019
راولپنڈی(نیوز 6) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی سیکریٹری دفاع اسٹیفن لیوگروف نے ملاقات کی۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی سیکریٹری دفاع نے آرمی چیف سے ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں کی۔ 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور سمیت خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برطانوی سیکریٹری دفاع نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔


لاہور (نیوز 6)پنجاب حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی غربت کے خاتمے کیلئے شروع کی گئی مرغی پال اسکیم موخر کردی۔


محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے مطابق مرغی پال اسکیم موخر کرنے کی وجہ درخواست گزاروں کا زیادہ ہونا اور مرغیاں کم پڑنا ہے۔ اب نئے مالی سال میں یہ اسکیم دوبارہ شروع کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نےاقتدار میں آنے کے بعد غربت کے خاتمے کے لیےمرغی پال اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ محکمہ لائیواسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ نے اس اسکیم کے تحت غریب افراد کو ایک مرغے اور 5 مرغیوں پر مشتمل سیٹ 12 سو روپے کے عوض دینا شروع کیا تھا۔ 

جہاں یہ اسکیم بہت زیادہ تنقید کی زد میں رہی وہیں ضرورت مند افراد نے اسے حوصلہ افزا بھی قرار دیا تھا۔

محکمہ لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے اسکیم کے آغاز پر دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس 15 لاکھ مرغیاں ہیں تاہم اب محکمے نے یہ اسکیم یہ کہتےہوئے موخر کر دی ہے کہ ان کے پاس مرغیاں کم پڑ گئی ہیں۔

وزیراعظم کے”مرغی پال پروگرام“ کے لیے محکمہ پولٹری ریسرچ کو 3 سال میں 25 لاکھ مرغیاں تیار کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا۔

وزیراعظم کی ”مرغی پال پروگرام“ اسکیم کا باقاعدہ غاز رواں سال کے شروع میں کیا گیا تھا۔ اسکیم کے تحت 5 مرغیوں اور 1 مرغے کا پیکیج طے کیا گیا۔ جس کی ابتدائی قیمت 1200 روپے طے پائی تھی جو بعد میں صرف 800 روپے کر دی گئی تھی۔

اس اسکیم کا مفت فارم محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ اور پولٹری ریسرچ انسٹیٹیویٹ سے مل رہا تھا۔ محکمہ کے پولٹری فارم نے چوزوں کی تیاری ہنگامی طور پر راولپنڈی، دینہ، اٹک، سرگودھا، ملتان، گجرات، ڈیرہ غازی خان میں شروع کر دی تھی۔

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget